ETV Bharat / sports

نوواک جوکووچ لاریئس ورلڈ سپورٹس مین آف دی ایئر ایوارڈ سے سرفراز - Laureus Sportsman Award

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 23, 2024, 8:49 PM IST

دنیا کے نمبر ایک سربیا کے ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ کو پانچویں بار لاریئس ورلڈ اسپورٹس مین آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

Novak Djokovic Wins Fifth Laureus Sportsman Award 2024
نوواک جوکووچ لاریئس ورلڈ سپورٹس مین آف دی ایئر ایوارڈ سے سرفراز

میڈرڈ: پیر کو میڈرڈ کے گیلیریا ڈی کرسٹل میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں جوکووچ کو ان کی شاندار کارکردگی کے لیے لاریئس ورلڈ اسپورٹس مین آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ جب کہ ساتھی ٹینس کھلاڑی رافیل نڈال کو ان کی فاؤنڈیشن کی بدولت 'اسپورٹ فار گڈ ایوارڈ' سے نوازا گیا۔

ایوارڈ کے بعد جوکووچ نے کہا، "میں اپنا پانچواں لاریئس ورلڈ اسپورٹس مین آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے پر ناقابل یقین حد تک فخر محسوس کر رہا ہوں۔ میں 2012 کو یاد کرتا ہوں، جب میں نے 24 سال کی عمر میں اسے پہلی بار جیتا تھا۔ مجھے 12 سال بعد یہاں آنے پر بہت فخر ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک ایسا سال جو میرے اور میرے مداحوں کے لئے بہت جوش وخروش اور کامیابی لے کر آیا۔

انہوں نے کہا، "میں اپنے پیچھے ایک ناقابل یقین ٹیم اور متاثر کن حریفوں کے بغیر اتنی کامیابی حاصل نہیں کر پاتا جنہوں نے ہمیشہ مجھے اپنا بہترین ورژن بننے کی ترغیب دی ہے۔"

دیگر اعزازات میں اسپین کی فٹ بال اسٹار ایٹانا بونماتی کو اسپورٹس وومن آف دی ایئر اور ورلڈ کپ جیتنے والی ان کی ٹیم کو لاریئس ٹیم ایوارڈ سے نوازا گیا۔ جب کہ امریکی جمناسٹک اسٹار سیمون بائلز کو کم بیک آف دی ایئر کا ایوارڈ ملا۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں:

آسٹریلین اوپن میں بڑا الٹ پھیر، سیمی فائنل میں جوکووچ کو شکست

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.