ETV Bharat / sports

جوکووچ 11ویں بار آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچے - آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں

Australian Open 2024 نوواک جوکووچ تقریباً چار گھنٹے تک جاری رہنے والے میراتھن مقابلے میں ٹیلر فرٹز کو شکست دے کر 11ویں بار آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

جوکووچ 11ویں بار آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچے

author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 23, 2024, 8:20 PM IST

میلبورن:سربیا کے ٹینس کھلاڑی جوکووچ نے آج یہاں کھیلے گئے میچ میں امریکہ کے ٹیلر فرٹز کو 7-6، 4-6، 6-2، 6-3 سے شکست دی۔ انہوں نے تین گھنٹے 45 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں 12ویں سیڈ فرٹس کو شکست دی۔ وہ میلبورن پارک میں تمام دس سیمی فائنل اور فائنل میچ جیت چکے ہیں۔

وہ 48ویں مرتبہ گرینڈ سلیم سیمی فائنل میں پہنچے ہیں۔ سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ چوتھی سیڈ یانک سنر یا پانچویں سیڈ آندرے روبلیو سے ہوگا۔ جوکووچ نے اب تک ایک کے علاوہ تمام میچوں میں فرٹز کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی تھی۔

دوسری طرف امریکہ کی چوتھی سیڈ کوکو گاف نے منگل کو یوکرین کی ٹینس کھلاڑی مارٹا کوسٹیوک کو 7-6، 6-7، 6-2 سے شکست دے کر آسٹریلین اوپن میں خواتین کے سنگلز مقابلے کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔

سروس پر اور اپنے فورہینڈ سے جدوجہد کرنے کے باوجود گاف نے دو سیٹ پوائنٹ بچائے اور ابتدائی سیٹ میں 1-5 سے پیچھے رہنے کے بعد واپسی کرتے ہوئے تین گھنٹے، آٹھ منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں جیت درج کی۔

یہ بھی پڑھیں:شعیب ملک کی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی پر ثانیہ مرزا کا ردعمل

آسٹریلین اوپن 2024 کے سیمی فائنل میں کوکو گاف کا مقابلہ دفاعی چیمپئن ایرینا سبالینکا اور نویں سیڈ باربرا کریسکووا کے درمیان ہونے والے میچ کے فاتح سے ہوگا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.