پیرس: پیرس پیرالمپکس 2024 میں بھارتی شٹلر نتیش کمار نے مردوں کے سنگلز ایس ایل 3 ایونٹ میں طلائی تمغہ جیت لیا ہے۔ انہوں نے فائنل میں برطانوی کھلاڑی کو 2-1 سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی بھارت کی جھولی میں دوسرا گولڈ میڈل آگیا ہے۔ بھارت کے لیے پہلا گولڈ میڈل اوانی لکھیرا نے شوٹنگ میں جیتا تھا۔
Congratulations to @niteshnk11 for his outstanding performance in the Para Badminton Men's Singles SL3 at the #Paralympics2024, winning the GOLD!
— Dr Mansukh Mandaviya (@mansukhmandviya) September 2, 2024
Your exceptional talent & commitment have brought pride to every Indian.
The nation stands tall in celebration of your success!… pic.twitter.com/PpLFGTPoHl
29 سالہ بھارتی کھلاڑی نے پہلا سیٹ 21-14 سے جیتا اور دوسرا سیٹ 18-21 سے ہار گئے۔ لیکن تیسرا سیٹ 23-21 سے جیت کر طلائی تمغے پر قبضہ کرلیا۔ واضح رہے کہ کمر سے نیچے کے اعضاء کی شدید معذوری والے کھلاڑی ایس ایل تھری زمرے میں مقابلہ کرتے ہیں، جس کے لیے انہیں صرف ہاف کورٹ پر کھیلنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
اس سے پہلے یوگیش کتھونیا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈسکس تھرو میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ اس کے ساتھ ہی پیرس پیرا لمپکس میں بھارت کے تمغوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔ جس میں 2 گولڈ، 3 سلور اور 4 برانز میڈل شامل ہیں۔
پیرالمپکس 2024 میں بھارت کے لیے تمغے جیتنے والے کھلاڑی
اونی لکھیرا - گولڈ میڈل (شوٹنگ)
مونا اگروال - کانسے کا تمغہ (شوٹنگ)
پریتی پال - کانسے کا تمغہ (ریس)
منیش ناروال - چاندی کا تمغہ (شوٹنگ)
روبانی فرانسس - کانسی کا تمغہ (شوٹنگ)
نشاد کمار - چاندی کا تمغہ (ہائی جمپ)
پریتی پال - کانسے کا تمغہ (ریس)
یوگیش کتھونیا - چاندی کا تمغہ (ڈسکس تھرو)
نتیش کمار - گولڈ (بیڈمنٹن)