ETV Bharat / sports

نکہت زرین پیرس اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے کے لیے پر امید - PARIS OLYMPICS 2024 - PARIS OLYMPICS 2024

ہندوستان کی اسٹار خاتون باکسر نکہت زرین پیرس اولمپکس 2024 میں شرکت کرنے جارہی ہیں۔ ہندوستانی شائقین ان سے تمغہ جیتنے کی امید کر رہے ہیں۔ آئیے نکہت زرین کی زندگی اور کریئر سے جڑی کچھ اہم باتوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

نکہت زرین پیرس اولمپکس میں ط؛ائی تمغہ جیتنے کے لئے پر امید
نکہت زرین پیرس اولمپکس میں ط؛ائی تمغہ جیتنے کے لئے پر امید ((PHOTO IANS))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 11, 2024, 10:42 AM IST

کولکاتا: پیرس اولمپکس 2024 شروع ہونے میں اب صرف چند دن باقی ہیں۔ ہندوستانی کھلاڑی 26 جولائی سے اولمپکس میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوانے کے لئے پر عزم ہیں۔ ہندوستان کی اسٹار خاتون باکسر نکہت زرین بھی اس اولمپکس میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتی نظر آئیں گی۔ پورا ملک نکہت سے تمغہ جیتنے کی امید کر رہا ہے تو اس سے پہلے آج ہم آپ کو نختہ زرین کی زندگی سے جڑی چند اہم باتوں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔

اسٹار خاتون باکسر نکہت زرین 14 جون 1996 کو نظام آباد، تلنگانہ میں پیدا ہوئیں۔ زرین کے والد محمد جمیل احمد اور والدہ پروین سلطانہ 13 سال کی اپنی بیٹی کو کھیل کی دنیا میں صلاحیت کا لوہا منوانے کے لئے بھر پور مدد کی ۔ان کے والد کو کھیلوں میں بہت دلچسپی تھی جس کی وجہ سے انہوں نے نکہت کو شارٹ سپرنٹ میں ڈالا لیکن نکہت نے باکسنگ کا انتخاب کیا۔ ان کا شاندار سفر یہیں سے شروع ہوا۔

نکہت نے 2010 میں منعقدہ نیشنل سب جونیئر میٹ میں گولڈ میڈل جیت کر سرخیوں میں جگہ بنائی۔ انہوں نے پہلی بار 2015 میں صرف 19 سال کی عمر میں قومی کیمپ میں حصہ لیا۔ وہ 2017 میں کندھے کی انجری کا شکار ہوئیں، جس کی وجہ سے نکھت کو 1 سال کے لیے رنگ سے باہر ہونا پڑا۔ اس کے بعد اس نے 2018 میں بلغراد ونر انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ انہوں نے 2019 میں بنکاک میں ہونے والی ایشین چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا اور اس سال صوفیہ میں ہونے والے اسٹرینڈجا باکسنگ ٹورنامنٹ میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔

نکہت نے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔ زرین نے 2022 ورلڈ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔ انہوں نے فائنل میں ٹوکیو اولمپئن تھائی لینڈ کے جوتاماس جیتپونگ کو شکست دی۔ اس کے بعد زرین نے 2023 میں ورلڈ چیمپئن شپ میں دوبارہ گولڈ میڈل جیتا۔ نکہت نے اپنے پچھلے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ اس نے مئی 2024 میں آستانہ میں ایلورڈا کپ میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پیرس اولمپکس 2024 :وزیراعظم نریندر مودی کی کھلاڑیوں سے گفتگو

نکہت زرین اس وقت ملک کی بہترین خواتین باکسرز میں سے ایک ہیں۔ وہ دو مرتبہ ورلڈ چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت چکی ہیں۔ یہ ان کا پہلا اولمپکس ہونے جا رہا ہے۔ وہ 28 جولائی کو خواتین کی باکسنگ کے ابتدائی راؤنڈ میں کھیلیں گی۔ اس کے بعد سیمی فائنل 6 اگست کو اور فائنل 9 اگست کو ہوگا۔ فی الحال، پیرس اولمپکس کو ذہن میں رکھتے ہوئے، زرین جرمنی کے شہر ساربرکن میں ایک ماہ طویل تربیتی کیمپ میں حصہ لے رہی ہیں۔ اب تمام اہل وطن نکہت سے تمغہ جیتنے کی امید رکھیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.