ETV Bharat / sports

بنگلورو ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی زبردست واپسی، سرفراز کے آؤٹ ہوتے ہی ٹیم انڈیا بکھر گئی - IND VS NZ BENGALURU TEST

بنگلورو ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 107 رنز کا ہدف دیا ہے۔

بنگلورو ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی زبردست واپسی
بنگلورو ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی زبردست واپسی (Image Source: AP)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Oct 19, 2024, 5:52 PM IST

نئی دہلی: بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بنگلورو میں جاری ہے۔ بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں 462 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو 107 رنز کا ہدف ملا۔ اب میچ کا فیصلہ پانچویں روز ہوگا۔

سرفراز خان کی سنچری کے علاوہ رشبھ پنت، ویرات کوہلی اور روہت شرما نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے 462 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ نے 4 گیندوں پر کوئی رن نہیں بنایا تھا اور پھر خراب روشنی کی وجہ سے کھیل روکنا پڑا۔ کچھ دیر بعد بارش ہوئی اور امپائر نے اسٹمپ ڈکلیئر کردیا۔

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ بنگلورو میں کھیلا جا رہا ہے۔ بھارتی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 107 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ہدف کے تعاقب میں، نیوزی لینڈ نے چوتھے دن (19 اکتوبر) کو اسٹمپ تک بغیر کسی نقصان کے 0 رنز بنائے۔ ٹام لیتھم اور ڈیون کونوے کریز پر موجود ہیں۔ نیوزی لینڈ فتح سے 107 رنز پیچھے ہے جبکہ بھارت کو 10 وکٹیں درکار ہیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ ہندوستان نے اپنی دوسری اننگز میں 462 رنز بنائے تھے۔ ایک وقت بھارتی ٹیم کا سکور تین وکٹوں پر 408 رنز تھا لیکن سرفراز خان کے آؤٹ ہونے کے بعد وکٹیں مسلسل گرتی رہیں۔ بھارت نے 54 رنز پر سات وکٹ گنوا دیے۔ بھارت کے پہلی اننگز کے 46 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ نے 402 رنز بنائے۔ اس طرح نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 356 رنز کی بڑی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے راچن رویندرا نے سب سے زیادہ 134 رنز کی اننگز کھیلی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.