ETV Bharat / sports

نیوزی لینڈ نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو سات وکٹوں سے ہرایا - پاکستان کو سات وکٹوں سے ہرایا

New Zealand vs Pakistan گلین فلپس نے 52 گیندوں پر تین چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 70 رنز بنائے جبکہ ڈیرل مچل نے 44 گیندوں پر ناقابل شکست 72 رنز بنائے اور اپنی اننگ میں دو چھکے اور سات چوکے لگائے۔

نیوزی لینڈ
نیوزی لینڈ
author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 20, 2024, 1:33 AM IST

کرائسٹ چرچ: ڈیرل مچل ناٹ آؤٹ 72 اور گلین فلپس 70 ناٹ آؤٹ کی شاندار نصف سنچری اننگ کی بدولت نیوزی لینڈ نے جمعہ کو چوتھے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔

آج یہاں 159 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری نیوزی لینڈ کو پاکستانی گیندبازوں نے ابتدائی 20 رنوں پر تین وکٹیں گرا کر خوفزدہ کردیاتھا، تاہم کیوی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز گلین فلپس اور ڈیرل مچل نے شاہین آفریدی کے جھٹکوں سے نکلتے ہوئے چوتھے وکٹ کے لئے ناٹ آؤٹ 139 رنز کی سنچری پارٹنرشپ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 18.1 اوورز میں تین وکٹ پر 159 رنز بناکر سات وکٹوں سے جیت دلادی۔ اس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے سیریز میں 4-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

گلین فلپس نے 52 گیندوں پر تین چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 70 رنز بنائے جبکہ ڈیرل مچل نے 44 گیندوں پر ناقابل شکست 72 رنز بنائے اور اپنی اننگ میں دو چھکے اور سات چوکے لگائے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

پہلے بیٹنگ کرنے آئے پاکستان کا آغاز خراب رہا اور اس کے سلامی بلے باز صائم ایوب ایک رن آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد بابر اعظم 19 اور فخر زمان 9 بھی بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہے۔ محمد رضوان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 38 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ انہوں نے اعظم کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 51 رنز کی شراکت داری کی۔ انہوں نے پانچویں وکٹ کے لیے افتخار احمد 10 رنز کے ساتھ 40 رنز جوڑے۔ رضوان نے 63 گیندوں پر چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 90 رنز بنائے۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 158 کا اسکور کھڑا کیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری اور لوکی فرگوسن نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ ایڈم ملنے نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.