ETV Bharat / sports

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم کا اعلان، ٹیم کی کمان کس کے ہاتھ میں؟ - T20 World Cup 2024 - T20 WORLD CUP 2024

نیوزی لینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے اپنی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے اور اپنا چھٹا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے والے کین ولیمسن کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

Kane Williamson
کین ولیمسن
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 29, 2024, 3:37 PM IST

حیدرآباد: تمام ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں کیونکہ ورلڈ کپ میں صرف 31 دن باقی ہیں۔ ایسے میں تمام ٹیمیں اپنے بہترین اسکواڈ کی تلاش میں مصروف ہیں لیکن نیوزی لینڈ کی تلاش اب ختم ہو گئی ہے۔

نیوزی لینڈ نے پیر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔جس میں گزشتہ سال کے ون ڈے ورلڈ کپ میں کپتانی کرنے والے کین ولیمسن کو ہی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

ولیمسن کا یہ چھٹا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہوگا۔ ولیمسن اس سے قبل تین ورلڈ کپ میں کپتانی کر چکے ہیں، یہ ان کا چوتھا ورلڈ کپ ہوگا جس میں وہ بطور کپتان کھیلیں گے۔

اس کے علاوہ ٹِم ساوتھی کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جن کا یہ ساتویں ورلڈ کپ ہوگا۔ وہ اس وقت انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیندباز ہیں۔ ٹرینٹ بولٹ کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، یہ ان کا پانچواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہوگا۔

اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں میٹ ہنری اور آل راؤنڈر راچن رویندرا ہی دو ایسے کھلاڑی ہیں جنہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔اس کے علاوہ ٹیم کے ڈریس کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے کوچ نے کہا کہ کسی خاص ایونٹ کے لیے ٹیم کا انتخاب ہمیشہ ایک دلچسپ وقت ہوتا ہے۔ میں آج منتخب ہونے والے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ عالمی ٹورنامنٹ میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے کا یہ ایک خاص موقع ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'ہمیں امید ہے کہ ویسٹ انڈیز کی پچیں بہت مختلف حالات پیش کریں گے اور ہمیں لگتا ہے کہ ہم نے ان حالات سے ہم آہنگ ہونے کی گنجائش والی ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔

کوچ اسٹیڈ نے کہا کہ وہ پہلی بار آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ہنری اور رویندرا کی شکل میں دو کھلاڑیوں کا اعلان کرتے ہوئے خوش ہیں۔

نیوزی لینڈ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ:

کین ولیمسن (کپتان)، فن ایلن، ٹرینٹ بولٹ، مائیکل بریسویل، مارک چیپ مین، ڈیون کونوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ڈیرل مچل، جمی نیشام، گلین فلپس، راچن رویندرا، مچل سینٹنر، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی (بین سیئرز، ٹریولنگ ریزرو)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.