ETV Bharat / sports

گولڈن بوائے نیرج چوپڑا پیرس اولمپکس میں کب اور کس دن پھینکیں گے بھالا؟ - Neeraj Chopra in Paris Olympics

author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 4, 2024, 7:43 PM IST

Updated : Aug 6, 2024, 11:26 AM IST

پیرس اولمپکس میں سونے کا تمغہ جیتنے کے لیے 140 کروڑ بھارتیوں کی آخری امید اسٹار جیولین تھرور نیرج چوپڑا ہی ہیں۔ آخر ان کا میچ کب اور کس وقت کھیلا جائے گا؟ تمام تفصیلات جاننے کے لیے پوری خبر پڑھیں۔

Neeraj Chopra javelin throw event schedule in Paris Olympics 2024
گولڈن بوائے نیرج چوپڑا پیرس اولمپکس میں کب اور کس دن پھینکیں گے بھالا؟ (IANS Photo)

پیرس: پیرس اولمپکس 2024 میں بھارت کی مہم اب تک کافی زیادہ اچھی نہیں رہی ہے۔ کیونکہ بھارت ابھی تک صرف تین کانسے کے تمغے جیت سکا ہے اور وہ میڈل ٹیبل میں اس وقت 54 ویں نمبر پر ہے۔ بھارت کے 140 کروڑ عوام کی نظریں اب اسٹار جیولن پھینکنے والے اور موجودہ اولمپک چیمپئن نیرج چوپڑا پر ٹکی ہوئی ہیں۔

ٹوکیو اولمپکس میں تاریخی گولڈ میڈل جیتنے کے بعد نیرج سے امیدیں کافی زیادہ بڑھ گئی ہیں۔ شائقین اب یہ دیکھنے کے لیے بے چین ہیں کہ کیا نیرج تاریخ کو دہرا سکتے ہیں۔

پیرس اولمپکس میں نیرج چوپڑا کب ایکشن میں آئیں گے؟

نیرج چوپڑا آج بتاریخ 6 اگست کو جیولین تھرو ایونٹ میں شرکت کریں گے۔ گروپ اے کا کوالیفکیشن راؤنڈ دوپہر 1 بجکر 50 منٹ پر شروع ہوگا اور گروپ بی کا مقابلہ اسی دن دوپہر 3 بجکر 20 منٹ پر شروع ہوگا۔ اگر نیرج کوالیفکیشن راؤنڈ سے آگے بڑھتے ہیں تو وہ پھر 8 اگست کو بھارتی وقت کے مطابق رات 11:55 بجے شروع ہونے والے فائنل میں نظر آئیں گے۔

نیرج چوپڑا کا میچ کہاں دیکھ سکتے ہیں؟

پیرس اولمپکس 2024 کے بھارتی کھلاڑیوں کے تمام میچز Sports18 نیٹ ورک ٹی وی چینلز پر براہ راست نشر کیا جا رہا ہے۔ پیرس اولمپکس کو انگریزی میں Sports18 1 اور Sports18 1 HD پر نشر کیا جا رہا ہے، آپ ان تمام چینلز پر نیرج چوپڑا کو لائیو دیکھ سکیں گے۔

بھارت میں لائیو اسٹریمنگ کہاں ہوگی؟

آپ جیو سنیما ایپ اور ویب سائٹ پر پیرس اولمپکس 2024 کی لائیو اسٹریمنگ دیکھ سکتے ہیں، جو کہ بالکل مفت ہے۔ آپ یہاں نیرج چوپڑا کا بھی لائیو میچ بھی دیکھ سکتے ہیں۔

ٹوکیو اولمپکس میں نیرج چوپڑا نے تاریخ رقم کی

نیرج چوپڑا نے ٹوکیو اولمپکس 2020 میں ایتھلیٹکس میں بھارت کے لیے پہلا اولمپک گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی تھی۔ اس کے بعد نیرج نے 2022 میں ڈائمنڈ لیگ ٹائٹل اور 2023 میں ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتا۔ اب وہ جیولین تھرو میں موجودہ عالمی چیمپئن کے طور پر پیرس اولمپکس میں شرکت کر رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ نیرج کے علاوہ کشور جینا بھی پیرس اولمپکس میں مردوں کے جیولین تھرو ایونٹ میں حصہ لیں گے۔ جینا نے نیرج کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ہانگزو ایشین گیمز 2023 میں بھارت کے لیے چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پیرس اولمپکس میں چین کی بالادستی برقرار، بھارت اپنے پڑوسی ممالک سے بھی پیچھے

Last Updated : Aug 6, 2024, 11:26 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.