ETV Bharat / sports

ڈائمنڈ لیگ میں نیرج چوپڑا کا لگاتار دوسری مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا خواب ٹوٹا - Diamond League final - DIAMOND LEAGUE FINAL

اسٹار انڈین جیولین تھرو کھلاڑی نیرج چوپڑا ڈائمنڈ لیگ 2024 کا ٹائٹل ہار گئے ہیں۔ وہ پیرس اولمپکس میں کانسے کا تمغہ جتنے والے گرینیڈین ایتھلیٹ اینڈرسن پیٹرز سے صرف اعشاریہ 1 سینٹی میٹر کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔

Neeraj Chopra
نیرج چوپڑا (IANS PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 15, 2024, 12:09 PM IST

حیدرآباد: بھارت کے لیے دو اولمپک میڈل جیتنے والے نیرج چوپڑا نے ایک بار پھر بھارتی شائقین کو مایوس کیا ہے کیونکہ وہ ڈائمنڈ لیگ 2024 کا ٹائٹل جیتنے سے محروم رہے۔ بھارتی شائقین کو توقع تھی کہ وہ ٹائٹل جیت لیں گے لیکن نیرج اپنے مداحوں کی امیدوں پر پورا نہیں اتر سکے۔

دراصل نیرج چوپڑا کافی عرصے سے گروئن انجری میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے وہ پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے میں ناکام رہے اور اب اس کا اثر ڈائمنڈ لیگ 2024 کے فائنل میں بھی نظر آیا۔ نتیجہ یہ نکلا کہ نیرج صرف اعشاریہ 1 سینٹی میٹر کے فرق سے ٹائٹل سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ڈائمنڈ لیگ کا فائنل 14 ستمبر بروز ہفتہ کی رات برسلز میں کھیلا گیا۔ اس فائنل مقابلے میں بھارت کے نیرج چوپڑا نے 87.86 میٹر کی بہترین تھرو کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا۔

جبکہ گرینیڈین جیولین تھرو کھلاڑی اینڈرسن پیٹرز نے 87.87 میٹر کی بہترین تھرو کے ساتھ پہلا مقام حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔جرمنی کے جولین ویبر نے 85.97 میٹر کی تھرو کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

قابل ذکر ہے کہ پیرس اولمپکس میں پیٹرس کانسے کا تمغہ جیتا تھا جبکہ نیرج چوپڑا نے چاندی کا تمغہ جیتا تھا اور پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈیل جیت کر تاریخ رقم کی تھی، لیکن انھوں نے اس ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں

ارشد ندیم ایک اچھا ۔۔۔۔۔۔۔۔ نیرج چوپڑا نے گولڈ میڈل نہ جیتنے کی کیا وجہ بتائی؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.