ETV Bharat / sports

نیرج چوپڑا نے بھارت کو دلایا سلور میڈل، پاکستان کے ارشد ندیم نے سونے کا تمغہ جیت کر اولمپکس کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا - Neeraj Chopra bags silver

پیرس گیمز میں پاکستان کے ارشد ندیم کی جانب سے اولمپکس کا نیا ریکارڈ بنانے کے بعد بھارت کے نیرج چوپڑا کو مردوں کے جیولن تھرو ایونٹ میں سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا۔ نیرج دو اولمپک تمغے جیتنے والے واحد بھارتی ٹریک اینڈ فیلڈ بن گئے جبکہ پاکستان کے ندیم نے اپنے ملک کے پہلے انفرادی اولمپک گولڈ میڈلسٹ بن گئے۔

نیرج چوپڑا نے بھارت کو دلایا سلور میڈل، پاکستان کے ارشد ندیم نے سونے کا تمغہ جیت کر اولمپکس کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
نیرج چوپڑا نے بھارت کو دلایا سلور میڈل، پاکستان کے ارشد ندیم نے سونے کا تمغہ جیت کر اولمپکس کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 9, 2024, 6:35 AM IST

Updated : Aug 9, 2024, 6:26 PM IST

حیدرآباد : پیرس اولمپکس 2024 میں مردوں کے جیولین تھرو فائنل مقابلہ میں نیرج چوپڑا نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو سلور میڈل دلانے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے جیولین تھرو ایونٹ میں 89.45m کی سیزن کی بہترین تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیت لیا۔ وہیں پاکستان کے ارشد ندیم نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 92.97 میٹر تک تھرو کیا اور اولمپک میں نیا ریکارڈ بناکر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔ اسی طرح گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرز نے کانسی کا تمغہ (88.54 میٹر) حاصل کیا۔

پیرس گیمز میں پاکستان کے ارشد ندیم کی جانب سے اولمپکس کا نیا ریکارڈ بنانے کے بعد بھارت کے 'گولڈن بوائے' نیرج چوپڑا کو مردوں کے جیولن تھرو مقابلے میں چاندی کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔ نیرج نے اپنے سیزن کا بہترین تھرو 89.45 میٹر ریکارڈ کیا لیکن ندیم نے 92.97 میٹر کا اولمپک ریکارڈ تھرو رجسٹر کرنے کے بعد بیک ٹو بیک گولڈ میڈل جیتنے کی نیرج کی امیدوں کو ختم کردیا۔ اپنی چھٹی اور آخری کوشش میں، بھارتی کھلاڑی نے 91.79 کا تھرو ریکارڈ کیا، جو ان کا کیریئر کا دوسرا بہترین تھرو بن گیا۔

ٹوکیو اولمپکس 2020 کے طلائی تمغہ جیتنے والے نیرج چوپڑا کی شروعات اچھی نہیں تھی کیونکہ انہوں نے اپنی پہلی کوشش میں ہی ایک غلط تھرو کردیا۔ ارشد کے ریکارڈ تھرو کے فوراً بعد نیرج دباؤ میں نظر آئے اور ان پر لگی توقعات کے بوجھ کو وہ سنبھال نہ سکے۔ نیرج نے 89.45 میٹر کا دوسرا بہترین تھرو رجسٹر کرنے کے باوجود مایوس کن مظاہرہ کیا تاہم وہ بھارت کو سلور میڈل دلانے میں کامیاب رہے۔ تین سال قبل ٹوکیو گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے والے نیرج نے منگل کو پیرس اولمپکس میں مردوں کے جیولین تھرو کوالیفکیشن راؤنڈ کے گروپ بی میں 89.34 میٹر کا زبردست تھرو درج کیا۔

وہیں پاکستان کے جیولین تھرور ارشد ندیم نے 92.97 میٹر تھرو پھینک کر نہ صرف گولڈ میڈل اپنے نام کیا بلکہ ساتھ ہی اولمپکس کا نیا ریکارڈ بھی بنادیا۔ جیولین تھرو کے فائنل مقابلے میں ارشد ندیم نے دوسری اٹیمپٹ میں 92.97 میٹر تھرو پھینک کر یہ ریکارڈ قائم کیا۔ واضح رہے کہ یہ 1992 کے بعد اولمپکس میں پاکستان کو ملنے والا یہ پہلا تمغہ ہے جبکہ 40 برس بعد پاکستان کو پہلا گولڈ میڈل حاصل ہوا ہے۔

Last Updated : Aug 9, 2024, 6:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.