حیدرآباد: دلیپ ٹرافی 2024 کا آغاز ہوگیا ہے۔ جہاں بنگلورو میں انڈیا اے اور انڈیا بی کے درمیان میچ کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ میں انڈیا اے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انڈیا بی ٹیم کی طرف سے مشیر خان نے شاندار سنچری اسکور کی۔ پہلے دن کے اختتام پر انڈیا بی نے 7 وکٹ کھو کر 202 رنز بنا لیے ہیں۔ مشیر خان 105 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں جبکہ ان کے ساتھی کھلاڑی نودیپ سینی 29 رنز بناکر کھیل رہے ہیں۔
انڈیا بی کی شروعات اچھی نہیں تھی اور اس نے 94 رنز کے اندر اپنی 7 وکٹیں گنوا دیں تھی۔ لیکن 2 وکٹیں گرنے کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے سرفراز خان کے بھائی مشیر خان نے ٹیم کو نا صرف مشکل حالات سے باہر نکالا۔
Musheer Masterclass 👌👌
— BCCI Domestic (@BCCIdomestic) September 5, 2024
Musheer Khan headlined India B's fight against India A with a superb century. He's unbeaten on 105 at the end of the day's play.
Re-live some of his delightful strokes 🔽
Follow the match ▶️ https://t.co/eQyu38Erb1 pic.twitter.com/91UPakOr0c
پہلے تو مشیر گیند کو کھیلتے ہوئے جدوجہد کرتے نظر آئے لیکن اس کے بعد انہوں نے اچھے شاٹس لگا کر شاندار سنچری اسکور کی۔ مشیر نے پہلی 60 گیندوں پر 6 رنز بنائے، اس کے بعد انہوں نے 118 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی جس میں 6 چوکے شامل تھے۔ مشیر خان یہیں نہیں رکے، انہوں نے 205 گیندوں میں 10 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے شاندار سنچری اسکور کی۔
جیسوال، سرفراز اور پنت فلاپ
مشیر خان کے بڑے بھائی سرفراز خان تاہم اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے اور 35 گیندوں میں صرف 9 رنز ہی بنا سکے۔ سرفراز چوکا لگانے کے بعد اویش خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ اس کے علاوہ حادثے کے بعد اپنا پہلا ریڈ بال کرکٹ میچ کھیل رہے رشبھ پنت بھی اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے اور وہ 7 گیندوں پر 10 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔
یشسوی جیسل انڈیا کے لیے فارم میں نظر آرہے تھے لیکن اسکور کو طول نہیں دے سکے۔ انہوں نے 59 گیندوں پر 30 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 6 چوکے شامل تھے۔ انہوں نے اپنی اننگز کے دوران 6 چوکے لگائے۔ وہ آف سائیڈ میں شاٹ لگانے کی کوشش میں کیچ آوٹ ہو گئے۔
جبکہ انڈیا اے کی جانب سے شاندار گیندبازی کا مظہرہ کیا گیا اور انھوں نے انڈیا بی کے 7 وکٹ محض 94 رنز ہی آوٹ کردیے۔ جس میں خلیل احمد، آکاش دیپ اور اویش خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
انڈیا اے اسکواڈ: شبمن گل (سی)، میانک اگروال، کے ایل راہول، ریان پراگ، دھرو جورل (وکٹ)، شیوم دوبے، تنوش کوٹیان، کلدیپ یادیو، آکاش دیپ، اویش خان، خلیل احمد
انڈیا بی اسکواڈ: ابھیمنیو ایسوارن (c)، یشسوی جیسوال، سرفراز خان، رشبھ پنت (wk)، مشیر خان، نتیش ریڈی، واشنگٹن سندر، رویسرینواسن سائی کشور، مکیش کمار، نودیپ سینی، یش دیال
دوسرا میچ انڈیا ڈی اور انڈیا سی کے درمیان کھیلا جا رہا ہے
دلیپ ٹرافی کا دوسرا میچ انڈیا ڈی اور انڈیا سی کے درمیان اننت پور آندھراپردیش میں کھیلا جارہا ہے۔ جس میں انڈیا سی نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔
انڈیا ڈی کی پوری ٹیم 164 رنز پر آل آوٹ ہوگئی، جس میں اکشر پٹیل نے سب سے زیادہ 86 رنز بنائے۔ جبکہ کپتان سریش ایئر فلاپ رہے۔ وہیں انڈیا سی کی جانب سے وجے کمار نے سب سے زیادہ تین وکٹ حاصل کیے۔ جبکہ انشل کمبوج اور ہمانشو چوہان کو دو دو وکٹ ملے۔
A splendid catch brings an end to a brilliant innings! 👌
— BCCI Domestic (@BCCIdomestic) September 5, 2024
Manav Suthar pulls off a terrific catch to dismiss Axar Patel.#DuleepTrophy | @IDFCFIRSTBank
Follow the match ▶️: https://t.co/u0KTJISm6b pic.twitter.com/30P8QFznD5
پہلے دن کے اختتام تک انڈیا سی نے 4 وکٹ کھو کر 91 رنز بنا لیے ہیں۔ بابا اندرجیت 15 رنز اور ابھیشیک پورل 32 رنز بنا کریز پر ہیں۔ جبکہ انڈیا ڈی کی جانب سے ہرشیت رانا اور اکشر پٹیل نے دو دو وکٹ حاصل کیے۔
انڈیا سی اسکواڈ: رتوراج گائیکواڑ (کپتان)، سائی سدرشن، رجت پاٹیدار، ابھیشیک پوریل (وکٹ کیپر)، بابا اندراجیت، آریئن جوئیل، ہریتھک شوکین، وجے کمار ویشک، مناو سوتھر، انشول کمبوج، ہمانشو چوہان
انڈیا ڈی اسکواڈ: دیودت پڈیکل، یش دوبے، رکی بھوئی، شریاس آئیر (کپتان)، سریکر بھارت (وکٹ کیپر)، اتھروا تائیڈے، اکسر پٹیل، سرنش جین، ارشدیپ سنگھ، ہرشیت رانا، آدتیہ ٹھاکرے