حیدرآباد: ٹی20 ورلڈ کپ چیمپئن ٹیم انڈیا نے جمعرات کو ممبئی میں فتح کی پریڈ نکالی۔ اس کے بعد ہندوستانی ٹیم نے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں منعقدہ پروقار تقریب میں حصہ لیا۔ اس کے بعد فاسٹ بالر محمد سراج جو کہ ورلڈ چیمپئن ٹیم کا حصہ تھے، نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے آبائی شہر حیدرآباد پہنچ کر ایک اور فتح کی پریڈ نکالیں گے۔ سراج گزشتہ شام حیدرآباد پہنچے، جہاں ہوائی اڈے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس کے بعد انہوں نے فتح پریڈ نکالی۔
سراج کی فتح کا جلوس
VIDEO | Indian cricketer Mohammed Siraj (@mdsirajofficial) received a warm welcome upon his arrival in Hyderabad earlier today. pic.twitter.com/UeRDNN6uSc
— Press Trust of India (@PTI_News) July 5, 2024
ہندوستانی فاسٹ بالر محمد سراج کا حیدرآباد ایئرپورٹ پہنچنے پر ہزاروں شائقین نے پرتپاک استقبال کیا۔اس کے بعد سراج ایک اوپن ٹاپ کار میں سوار ہوئے اور ہزاروں شائقین کے ہجوم کے درمیان اپنی فتح کی پریڈ شروع کی۔ سراج کی وکٹری ریلی نے جمعرات کو ممبئی میں منعقدہ ٹیم انڈیا کی جیت کی پریڈ کی یاد تازہ کردی۔ سراج کی اس پریڈ میں سڑکوں پر بھیڑ جمع ہوگئی۔ ہزاروں شائقین نے اپنے ہیرو کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے مقابلہ کیا۔
#WATCH | Cricketer Mohammed Siraj arrives in Hyderabad, welcomed by his numerous fans and supporters at the airport pic.twitter.com/5436dqlcKq
— ANI (@ANI) July 5, 2024
شائقین نے اپنے چیمپئن کھلاڑی کے اعزاز میں اس فتح کی ریلی کا اہتمام کیا۔ حیدرآباد میں سراج کے اعزاز میں یہ فتحی ریلی شام 6.30 بجے سروجنی دیوی آئی ہاسپٹل سے شروع ہوئی اور مہدی پٹنم سے ہوتی ہوئی حیدرآباد کے عیدگاہ گراؤنڈ تک گئی۔ اس دوران سڑک کے دونوں اطراف موجود شائقین کی بڑی تعداد نے عالمی چیمپئن کھلاڑی کا استقبال کیا۔ سراج کو مداحوں کے ساتھ لہرا دو گانا بھی گاتے ہوئے دیکھا گیا۔
سیلفی کا مقابلہ، زبردست آتش بازی
محمد سراج کے اعزاز میں نکالی گئی فتح کی ریلی کے دوران مداحوں میں سراج کے ساتھ تصاویر اور سیلفیز لینے کا مقابلہ ہوا۔ اس دوران شائقین نے بہت زیادہ آتش بازی کی اور ڈی جے کی دھنوں پر خوب رقص کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی چیمپیئن ٹیم انڈیا کے استقبال کے لیے ممبئی میں امڈا عوام کا سیلاب
غورطلب ہے کہ ٹیم انڈیا نے 29 جون کو ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر آئی سی سی ٹرافی کی 11 سالہ خشک سالی کا خاتمہ کیا تھا۔