ETV Bharat / sports

کیا محمد شامی اور ثانیہ مرزا شادی کر لیں گے؟ شامی نے پہلی بار اپنی خاموشی توڑی - Mohammed Shami Reaction - MOHAMMED SHAMI REACTION

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بالر محمد شامی نے ٹینس سنسنی ثانیہ مرزا کے ساتھ اپنی شادی کی خبروں پر پہلی بار خاموشی توڑ دی ہے۔ شامی نے اس بارے میں اپنا جواب صاف لفظوں میں دیا ہے۔

کیا محمد شامی اور ثانیہ مرزا شادی کر لیں گے؟ شامی نے پہلی بار اپنی خاموشی توڑی
کیا محمد شامی اور ثانیہ مرزا شادی کر لیں گے؟ شامی نے پہلی بار اپنی خاموشی توڑی ((ANI Photo))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 20, 2024, 5:32 PM IST

ممبئی: محمد شامی اور ثانیہ مرزا کے درمیان تعلق کی افواہیں حال ہی میں بڑے پیمانے پر پھیلی تھیں لیکن ایک پوڈ کاسٹ پر حال ہی میں گفتگو میں شامی نے ان تمام افواہوں کو مسترد کردیا۔ کئی سوشل میڈیا ہینڈلز پر قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ دونوں شادی کرنے والے ہیں۔ تاہم جب اس بارے میں پوچھا گیا تو شامی نے ایسے جھوٹ پھیلانے والے تمام صارفین کی سرزنش کی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے سب کو ذمہ داری سے کام لینا چاہیے۔ افواہ پھیلانے سے گریز کرنا چاہئے۔ یوٹیوب چینل پر ایک پوڈ کاسٹ میں انہوں نے کہاکہ میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ سوشل میڈیا پر ذمہ داری سے کام کریں اور ایسی بے بنیاد خبروں کو پھیلانے سے گریز کریں۔

محمد شامی نے مزید کہاکہ یہ عجیب ہے اور جان بوجھ کر کچھ فضول تفریح ​​کے لیے کیا جاتا ہے۔ لیکن کیا کیا جا سکتا ہے؟ اگر میں اپنا فون کھولتا ہوں تو میں وہ میمز دیکھ سکتا ہوں۔ لیکن میں صرف اتنا کہنا چاہوں گا کہ میرے خیال میں میمز تفریح ​​کے لیے بنائے جاتے ہیں، لیکن اگر ان کا تعلق کسی کی زندگی سے ہے، تو آپ اس کے بارے میں سوچیں اور پھر ایسی چیزوں کو شیئر کریں۔ یہ لوگ غیر تصدیق شدہ صفحات سے شیئر کرتے ہیں اور کچھ بھی کہہ کر بھاگ جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بال ٹیمپرنگ کو لے کر محمد شامی کی انضمام الحق پر تنقید

انھوں نے کہاکہ لیکن میں ایک بات کہنا چاہوں گا کہ اگر آپ میں یہ سب تصدیق شدہ صفحہ سے کہنے کی ہمت ہے تو میں جواب دوں گا۔ کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں، لوگوں کی مدد کریں اور اپنے آپ کو بہتر بنائیں، تب میں یقین کروں گا کہ آپ اچھے انسان ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.