نئی دہلی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اتوار 27 اکتوبر 2024 کو وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو پاکستان کا نیا وائٹ بال کپتان مقرر کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی قیادت کرنے والے بابر اعظم کے گزشتہ ماہ کپتانی سے دستبردار ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے لاہور میں میڈیا کانفرنس میں پاکستان کے وائٹ بال کپتان کا انکشاف کیا۔
محمد رضوان پاکستان کے نیے کپتان بنائے گیے:
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 27, 2024
محمد رضوان کو سینئر کھلاڑی ہونے کی وجہ سے ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔ ایک کھلاڑی کے طور پر رضوان پر بھروسہ کیا جاتا ہے۔ انہیں ڈومیسٹک کرکٹ اور پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) میں اہم ٹیموں کا تجربہ بھی حاصل ہے جس کے تحت انہیں یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ رضوان آسٹریلیا دورے کی کپتانی کرتے نظر آئیں گے۔ جہاں ٹیم کو 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں۔ اس کے فوراً بعد رضوان کی ٹیم زمبابوے کے دورے پر جائے گی جہاں ٹیم کو 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں۔
آسٹریلیا دورہ کے لیے پاکستانی ٹیم:
PCB Chairman Mohsin Naqvi, selection committee members Aqib Javed and Azhar Ali, along with Pakistan's white-ball captain Mohammad Rizwan and vice-captain Salman Ali Agha's press conference in Lahore.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 27, 2024
Watch live ➡️ https://t.co/ou4SCVgxGl pic.twitter.com/W4QaRnWmKf
ون ڈے اسکواڈ: عامر جمال، عبداللہ شفیق، عرفات منہاس، بابر اعظم، فیصل اکرم، حارث رؤف، حسیب اللہ(وکٹ)، کامران غلام، محمد حسنین، محمد رضوان(وکٹ)، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی۔
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ: عرفات منہاس، بابر اعظم، حارث رؤف، حسیب اللہ، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد رضوان (وکٹ)، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، عثمان خان۔
دورہ زمبابوے کے لیے پاکستانی ٹیم:
🚨 Announcing Pakistan's squads for the Australia and Zimbabwe tours 🚨
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 27, 2024
Read more ➡️ https://t.co/vzc7iFBINJ#AUSvPAK | #ZIMvPAK pic.twitter.com/l66VW259EA
ون ڈے ٹیم: عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، احمد دانیال، فیصل اکرم، حارث رؤف، حسیب اللہ (وکٹ)، کامران غلام، محمد حسنین، محمد رضوان (وکٹ)، محمد عرفان خان، سعید ایوب، سلمان علی آغا، شاہنواز دہانی اور طیب طاہر۔
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ: احمد دانیال، عرفات منہاس، حارث رؤف، حسیب اللہ (وکٹ)، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد حسنین، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، قاسم اکرم، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، سفیان مقیم، طیب طاہر۔ اور عثمان خان۔
آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کا شیڈول:
4 نومبر: ون ڈے، ایم سی جی، میلبورن
8 نومبر: ون ڈے، ایڈیلیڈ اوول، ایڈیلیڈ
10 نومبر: ون ڈے، پرتھ اسٹیڈیم، پرتھ
14 نومبر: ٹی ٹوئنٹی، دی گابا، برسبین
16 نومبر: ٹی ٹوئنٹی، ایس سی جی، سڈنی
18 نومبر: ٹی ٹوئنٹی، بیلریو اوول، ہوبارٹ
پاکستان کا زمبابوے کے خلاف شیڈول:
24 نومبر - ون ڈے، بلاوایو
26 نومبر – ون ڈے، بلاوایو
28 نومبر – ون ڈے، بلاوایو
1 دسمبر - ٹی ٹوئنٹی، بلاوایو
3 دسمبر ٹی ٹوئنٹی، بلاوایو
5 دسمبر ٹی ٹوئنٹی، بلاوایو