ETV Bharat / sports

امان کی خوشی کو امی ابو نہیں دیکھ پائے، اِس کا ہمیں بہت دکھ ہے: محمد امان کی بہن - Mohammad Amaan sister - MOHAMMAD AMAAN SISTER

بھارتی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا آسٹریلیا کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم سے مقابلہ ہونے والا ہے۔ جس کے لیے سہارنپور کے محمد امان کو بھارتی ٹیم کی کمان سونپی گئی ہے۔ محمد امان کی اس کامیابی پر ان کی بہن کافی زیادہ جذباتی ہوگئیں اور امی ابو کو یاد کرکے رو پڑیں۔

Mohammad Amaan's sister
محمد امان کی بہن (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 4, 2024, 6:27 PM IST

حیدرآباد: اترپردیش کے سہارنپور سے تعلق رکھنے والے محمد امان کو سال 2023 میں اتر پردیش کی انڈر 19 ٹیم کا کپتان بنایا گیا۔ اس کے بعد انھوں نے نومبر 2023 میں ہونے والے انڈر 19 ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں بہترین بلے بازی کی۔ ان کی کارکردگی کی بنیاد پر بی سی سی آئی نے انہیں چیلنجر ٹرافی کے لیے انڈیا اے ٹیم کے لیے منتخب کیا اور اب انھیں بھارتی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے۔

محمد امان سہارنپور کے خان عالم پورہ کے رہائشی ہیں۔ جب ہمارے نمائندے امان کی اس کامیابی کے بارے میں جاننے کے کے لیے ان کے گھر پہنچے تو وہاں ان کی غریبی ان کے گھروں کی دیواروں سے صاف طور پر ظاہر ہو رہی تھی۔ کیونکہ ان کے والد ایک ٹیکسی ڈرائیور تھے جو اپنے خاندان کی کفالت کرتے تھے۔

محمد امان کی چھوٹی بہن شیبا (etv bharat)

امان نے کرکٹ چھوڑنے کا بھی فیصلہ کرلیا تھا

اس وقت محمد امان کے خاندان کو کھانے پینے کی قلت کا سامنا تھا۔ ٹیکسی چلا کر ان کے والد کے لئے امان کو کرکٹ کوچنگ کرا نا تو دور ان کے لیے اچھا بیٹ خریدنا بھی مشکل تھا۔ ایسے میں امان نے اپنی والدہ سے بیٹ خریدنے کی ضد کی۔ بیٹے کے اصرار پر والدہ نے ایک ایک روپیہ جوڑ کر 1100 روپے کا بیٹ دیا۔

لیکن سولہ سال کی عمر میں ہی امان کے سر سے ماں اور باپ کو سایہ اٹھ گیا۔ چونکہ محمد امان چار بہن بھائیوں میں سب سے بڑا ہے، اس لیے والدین کی وفات کے بعد ان کے لیے ذمہ داریاں سنبھالنا فطری امر تھی۔ جس کی وجہ سے امان نے خاندان کی دیکھ بھال کے لیے کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا لیکن بہنوں کے اصرار پر انہوں نے کرکٹ کی کوچنگ جاری رکھی۔

امان کی کامیابی کو امی ابو نہیں دیکھ پائے

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے محمد امان کی چھوٹی بہن شیبا نے بتایا کہ ' محمد امان بہت محنتی ہیں۔ وہ محلے کے چھوٹے بچوں سے بالنگ کراتے اور خود بلے بازی کرتا رہتا تھا۔ تاہم کرکٹ اسٹیڈیم تک پہنچنے کے لیے امان کو مشکلات کے ساتھ ساتھ نامساعد حالات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

امان کی چھوٹی بہن نے مزید بتایا کہ خاندان کی غربت ان کے کیریئر میں رکاوٹ بنی لیکن ان کا جذبہ اور لگن انہیں آگے بڑھنے سے نہیں روک سکی۔ ہم اس دن کو دیکھ کافی خوش ہیں اور ہمیں اپنے بھائی پر فخر محسوس ہورہا ہے لیکن سب سے زیادہ تکلیف اس چیز کی ہورہی ہے کہ اس خوشی اور فخر کے لمحے کو امی ابو نہیں دیکھ پائے۔

بھارت آسٹریلیا انڈر 19 ٹیموں کی سیریز کا شیڈول

آسٹریلیا کی انڈر 19کرکٹ ٹیم تین ون ڈے اور دو چار روزہ ٹیسٹ میچوں کے لیے بھارت کا دورہ کرنے والی ہے۔ جس کے لیے بھارتی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔ تین ون ڈے میچز 21، 23 اور 26 ستمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ پہلا ٹیسٹ میچ 30 ستمبر سے 3 اکتوبر تک اور دوسرا ٹیسٹ میچ یکم اکتوبر سے 10 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔ تینوں ون ڈے میچ پڈوچیری میں اور دو ٹیسٹ میچ چنئی میں کھیلے جائیں گے۔

بھارتی انڈر 19 ونڈے اسکواڈ: رودرا پٹیل، ساحل پرکھ، کارتیکیہ کے پی، محمد امان (کپتان)، کرن چورملے، ابھیگیان کنڈو (وکٹ کیپر)، ہرونش سنگھ پنگالیا (وکٹ کیپر)، سمیت دراوڈ، یودھج گوہا، سمرتھ این، نکھل کمار ، چیتن شرما، ہاردک راج، روہت راج اوات، محمد عنان۔

بھارتی انڈر 19 ٹیسٹ اسکواڈ: ویبھ سوریاونشی، نیتیا پانڈیا، ویہان ملہوترا (نائب کپتان)، سوہم پٹوردھن (کپتان)، کارتیکیا کے پی، سمیت دراوڈ، ابھیگیان کنڈو (وکٹ)، ہرونش سنگھ پنگالیا (وکٹ)، چیتن شرما، سمرتھ این، آدتیہ راوت، نکھل کمار، انمولجیت سنگھ، آدتیہ سنگھ، محمد عنان۔

یہ بھی پڑھیں

سولہ برس کی عمر میں یتیم، اٹھارہ برس کی عمر میں کپتان، محمد امان کی مشکل زندگی کو کیسے ملی پرواز

کون ہیں محمد امان جنھیں بھارتی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.