ETV Bharat / sports

بوپنا-ایبڈن کی جوڑی میامی اوپن مینز ڈبلز کے فائنل میں پہنچی - Miami Open 2024 - MIAMI OPEN 2024

بھارتی ٹینس کھلاڑی روہن بوپنا اور ان کے ساتھی میتھیو ایبڈن میامی اوپن کے مینز ڈبلز فائنل میں داخل ہو گئے ہیں۔ فائنل میں ان کا مقابلہ کروشیا کے ایوان ڈوڈگ اور امریکہ کے آسٹن کریجیک سے ہوگا۔

miami open 2024: Rohan Bopanna Matthew Ebden Pair into mens doubles final
بوپنا-ایبڈن کی جوڑی میامی اوپن مینز ڈبلز فائنل میں پہنچی
author img

By PTI

Published : Mar 29, 2024, 4:15 PM IST

Updated : Mar 29, 2024, 4:23 PM IST

میامی: بھارت کے اسٹار ٹینس کھلاڑی روہن بوپنا اور ان کے آسٹریلیائی پارٹنر میتھیو ایبڈن نے مارسل گرینولرز اور ہوراشیو زیبالوس کو سیدھے سیٹ میں شکست دے کر میامی اوپن کے مردوں کے ڈبلز فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔

آسٹریلین اوپن کے فاتح بوپنا اور ایبڈن کو جمعرات کی رات سیمی فائنل میں اسپین کے گرینولرز اور ارجنٹائن کے زیبالوس کے خلاف 6-1 اور 6-4 سے جیت کر فائنل کا ٹکٹ حاصل کرلیا۔

فائنل میں بوپنا اور ایبڈن کا مقابلہ کروشیا کے ایوان ڈوڈگ اور امریکہ کے آسٹن کریجیک سے ہوگا، جنہوں نے دوسرے سیمی فائنل میں جرمنی کے کیون کراوٹز اور ٹم پوٹز کو شکست دی۔

دبئی چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں شکست اور انڈین ویلز ماسٹرز کے راؤنڈ آف 32 میں باہر ہونے کی وجہ سے بوپنا ڈبلز رینکنگ میں دوسرے نمبر پر کھسک گئے تھے لیکن اس جیت سے انہیں رینکنگ میں دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

آسٹریلین اوپن جیتنے کے بعد 44 سالہ بوپنا اے ٹی پی رینکنگ میں ٹاپ کرنے والے سب سے معمر کھلاڑی بن گئے تھے۔ بوپنا کے لیے یہ ان کا 14 واں اے ٹی پی ماسٹرز 1000 فائنل اور میامی میں ان کا پہلا فائنل ہوگا۔ اے ٹی پی ٹور کی سطح پر یہ ان کا 63 واں فائنل ہوگا۔ وہ اب تک 25 ڈبلز ٹائٹل جیت چکے ہیں۔

بوپنا اور ایبڈن کی جوڑی کے لیے یہ اے ٹی پی ماسٹرز 1000 کا پانچواں فائنل ہوگا۔ بوپنا نے ایک اور کارنامہ بھی اپنے نام کیا، وہ تمام نو اے ٹی پی ماسٹرز ٹورنامنٹس کے فائنل میں پہنچنے والے لینڈر پیس کے بعد دوسرے بھارتی بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ٹینس کھلاڑی بوپنا نے تاریخ رقم کی، گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والے سب سے معمر کھلاڑی

Last Updated : Mar 29, 2024, 4:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.