نئی دہلی: پیرس اولمپکس 2024 کے بعد نیرج چوپڑا کی منو بھاکر اور ان کی والدہ سومیدھا بھاکر کے ساتھ گفتگو کے دو مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ ان ویڈیوز نے نیرج چوپڑا اور منو بھاکر کے درمیان افیئرز کی افواہوں کو ہوا دی اور ان دونوں کی شادی کے بارے میں بات چیت بھی تیز ہوگئی۔
منو بھاکر کی والدہ سومیدھا بھاکر اور نیرج چوپڑا کی ملاقات کی اس ویڈیو پر لوگوں نے مذاق کرتے ہوئے کمینٹ کیا کہ وہ جیولین تھرو اسٹار سے یہ جاننے کے لیے بات کر رہی ہیں کہ آیا وہ ان کی بیٹی کے لیے موزوں پارٹنر ہے یا نہیں۔ منو کے والد رام کشن بھاکر کی شادی کی افواہوں پر وضاحت کے بعد اب منو کی ماں سومیدھا نے نیرج کے ساتھ اپنی بات چیت کے بارے میں بات کی ہے۔
VIDEO | I am happy for her (Manu Bhaker). I am happy for the players. When I went to Paris, I met the Hockey team, Aman Sehrawat, Neeraj Chopra...I was very happy for all of them. I just hope all these athletes keep winning medals and all the mothers of this nation will be… pic.twitter.com/FrUaWoPXXs
— Press Trust of India (@PTI_News) August 13, 2024
منو کی ماں نے کیا کہا؟
اتوار کو پیرس گیمز کی اختتامی تقریب کے بعد بھارتی دستہ کی وطن واپسی کے بعد پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے سومیدھا نے کہا کہ وہ نیرج سے مل کر بہت خوش ہیں، جو ان کے لیے ایک بیٹے کی طرح ہیں۔ سومیدھا نے مزید کہا کہ میں اس (منو بھاکر) کے لیے خوش ہوں۔ میں کھلاڑیوں کے لیے بھی خوش ہوں۔ جب میں پیرس گئی تو ہاکی ٹیم، امن سہراوت، نیرج چوپڑا سے ملاقات ہوئی۔ میں ان سب کے لیے بہت خوش تھی۔ میں امید کرتی ہوں کہ یہ تمام کھلاڑی تمغے جیتتے رہیں اور اس ملک کی تمام مائیں اسی طرح خوش ہوتی رہیں۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے روزنامہ بھاسکر سے بات کرتے ہوئے منو کے والد نے کہا تھا کہ منو ابھی بہت چھوٹی ہے۔ ابھی اس کی شادی کے بارے میں سوچنا بھی نہیں۔ نیرج سے بات کرتے ہوئے سومیدھا کے ویڈیو کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ منو کی ماں نیرج کے ساتھ اپنے بیٹے کی طرح برتاؤ کرتی ہے۔