ETV Bharat / sports

راجستھان سے شکست کا بدلہ لینے اترے گا لکھنو - IPL 2024 - IPL 2024

RR vs LSG Match آئی پی ایل 2024 کے 42 ویں میچ میں راجستھان رائلز اور لکھنو سپر جائنٹس کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ہوگا۔دونوں ٹیموں کو پلے آف میں برقرار رہنے کے لئے آج کے میچ میں جیت درج کرنی ہوگی۔

راجستھان سے شکست کا بدلہ لینے اترے گا لکھنو

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 27, 2024, 1:30 PM IST

لکھنو: لکھنو سپر جائنٹس اور گجرات ٹائٹنس کی ٹیمیں کے لئے آج کا میچ بہت ہی اہم ہے۔پلے آف کی دوڑ میں برقرار رہنے کے لئے آج کے میچ میں کسی بھی قیمت پر جیت درج کرنی ہوگی ۔آج جب دونوں میدان میں اتریں گی لکھنؤ کی ٹیم پچھلی شکست کا بدلہ لینا چاہیں گی۔ راجستھان پلے آف میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کے ارادے سے اترے گی۔

پوائنٹس ٹیبل پر دونوں ٹیموں کی پوزیشن

راجستھان نے اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ راجستھان نے اب تک 8 میچ کھیلے ہیں جس میں اس نے 7 میچ جیتے ہیں۔ اسے گجرات کے خلاف ایک قریبی میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس کے ساتھ ہی، 8 میچوں میں سے 5 میچ جیتنے کے بعد، لکھنؤ پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے مقام پر ہے جہاں اس نے چنئی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

آر آر بمقابلہ ایل ایس جی

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے گئے میچوں میں راجستھان کا غلبہ رہا ہے۔ راجستھان بمقابلہ لکھنؤ کے درمیان اب تک صرف 4 میچ کھیلے گئے ہیں جس میں راجستھان نے 3 اور ایل ایس جی نے ایک میچ جیتا ہے۔ آج یہ میچ لکھنؤ کے ہوم گراونڈ پر کھیلا جائے گا۔ ایسے میں لکھنؤ کو امید ہوگی کہ آج اسے اپنے ہوم گراؤنڈ کا فائدہ ملے گا

راجستھان کی طاقت

راجستھان ٹیم کی طاقت اس کی بلے بازی اور گیند بازی دونوں ترتیب ہے۔ راجستھان کے دونوں اوپننگ بلے بازوں نے سنچریاں اسکور کی ہیں۔ بٹلر نے دو اور جیسوال نے ایک سنچری بنائی ہے۔ اس کے علاوہ ریان پراگ نے اس سال کافی متاثر کیا ہے۔انہوں نے راجستھان کے لیے کئی تیز اننگز کھیل کر میچ جیتایاہے۔

اس کے علاوہ سنجو سیمسن نے بھی شاندار اننگز کھیلی ہے۔ بالنگ میں بولٹ کو پہلے ہی اوور میں جھٹکا دینے کے لیے جانا جاتا ہے۔ ناندرے برجر ایک اثر انگیز بالر کے طور پر شاندار بالنگ کرتے ہیں۔ سندیپ سنگھ نے گزشتہ میچ میں 5 وکٹیں حاصل کئے تھے۔

لکھنؤ کی طاقت

لکھنؤ کے کپتان کے ایل راہل اور کوئنٹن ڈی کاک کی فارم واپس آگئی ہے۔ دونوں بلے بازوں نے چنئی کے خلاف نصف سنچری اننگز کھیلی تھی۔ اس کے علاوہ ٹیم کے خطرناک بلے باز مارکس اسٹونیس بھی گزشتہ میچ میں سنچری بنانے کے بعد فارم میں واپس آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آپ صرف جیت کر ہی گروپ میں اعتماد لا سکتے ہیں: ڈوپلیسیس - IPL 2024

انہوں نے چنئی کے خلاف سنچری بنا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ ان کے تیز گیند باز میانک یادو کا راجستھان کے خلاف کھیلنا بھی ممکن ہے۔ ان کی گیندبازی راجستھان کو پریشان کر سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.