ETV Bharat / sports

مینک کے طوفان میں اڑاپنجاب، ایل ایس جی نے گھر پر چکھا پہلی جیت کا ذائقہ - LSG Vs PBKS

لکھنؤ سپر جائنٹس نے پنجاب کنگز کو 21 رنز سے شکست دے کر انڈین پریمیئر لیگ کے جاری ایڈیشن میں اپنی پہلی جیت حاصل کی۔ اس جیت کے ساتھ، وہ پوائنٹس ٹیبل میں پنجاب کنگز کے بالکل اوپر پانچویں نمبر پر پہنچ گیے ہیں۔

LSG VS PBKS
مینک کے طوفان میں اڑاپنجاب، ایل ایس جی نے گھر پر چکھا پہلی جیت کا ذائقہ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 31, 2024, 8:38 AM IST

لکھنؤ: کوئنٹن ڈی کاک (54)، نکولس پورن (42) اور کرونل پانڈیا (ناٹ آؤٹ 43) کے بعد مینک یادو (27 رن پر تین وکٹ) اور محسن خان (34 رن پر دو وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) نے ٹاٹا انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں پنجاب کنگز کو 21رنز سے شکست دے کر موجودہ سیزن میں اپنی جیت کا کھاتہ کھولا۔

دہلی کے 21 سالہ مینک یادو نے اپنے آئی پی ایل ڈیبیو کی طوفانی شروعات کی اور 155.8 رن فی اوور کی طوفانی گیند پھینک کر بھارتی قومی ٹیم کے سلیکٹرز کو تیز گیند باز کی تلاش مکمل کرنے میں مدد کی۔

ایل ایس جی نے اپنے ہوم گراؤنڈ ایکانا اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 199 رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا، جس کے جواب میں پنجاب کی ٹیم پانچ وکٹوں پر 178 رنز ہی بنا سکی۔ کپتان شیکھر دھون (70) اور جونی برسٹو (42) نے دس اوور کے کھیل میں بغیر وکٹ کھوئے 98 رنز جوڑے تھے، اس صورت حال میں پنجاب میچ میں برتری حاصل کرتا دکھائی دے رہا تھا لیکن اننگز کے 11ویں اوور میں روی وشنوئی نے محض تین رن دے کر ایک وکٹ لے کر میچ کا رخ بدل دیا جبکہ بچی کھچی کسر محسن خان نے شیکھر دھون اور سیم کرن کے وکٹ لے کر پوری کردی۔

بیرسٹو اس وقت یادو کا پہلا شکار بنے جب 12ویں اوور میں 143 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کو شارٹ آف لینتھ پل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے بیرسٹو ڈیپ مڈ وکٹ پر کھڑے فیلڈر کو آسان کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔ وہیں پربھسمرن سنگھ (19) کو یادو نے 147 کی رفتار سے گیند پھینکی اور وہ بیک فٹ پر جاکر شاٹ لگانے کی کوشش کرنے پر مڈ آن فیلڈر کو آسان کیچ دے بیٹھے۔

جیتیش شرما (6) کو یادو نے 142 کی رفتار سے گیند کو وکٹ پر ٹکنے سے پہلے ہی چلتا کیا اور ٹیم کا اسکور تین وکٹ پر 139 رنز ہو گیا۔ ایک سرے پر تھکے ہوئے نظر آنے والے شیکھر دھون اس وقت محسن خان کا شکار بن گئے جب وہ ایک سست رفتار شارٹ پچ گیند کو کھینچنے کی کوشش میں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ شیکھر دھون نے 50 گیندوں پر اپنی اننگز کے دوران سات چوکے اور تین چھکے لگائے۔

اس سے قبل کے ایل راہل (15) نے ایک امپیکٹ پلیئر کے طور پر کھیلتے ہوئے ڈی کاک کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا اور 3.5 اوور میں 35 رنز جوڑے، لیکن اس دوران ارشدیپ کی گیند پر راہل اپنا وکٹ گنوا بیٹھے۔ پنجاب کو جلد ہی دوسری کامیابی دیودت پڈیکل (9) کی صورت میں ملی۔

میزبان ٹیم کا تیسرا وکٹ نویں اوور میں مارکس اسٹوئنس (19) کی صورت میں گرا، اس وقت ایل ایس جی کا اسکور 78 رنز تھا۔ ایک سرے پر مضبوطی سے کھڑے ڈی کاک کو نکولس پورن نے سہارا دیا اور دونوں نے رن ریٹ میں تیزی سے اضافہ کیا۔ اس دوران پنجاب کے کپتان شیکھر دھون نے ایک بار پھر گیند ارشدیپ کو پکڑا دی اور انہوں نے ڈی کاک کا وکٹ لے کر اپنے کپتان کو مسکرانے کا موقع دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

دوسری جانب نکولس پورن نے دھماکہ خیز بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین چوکے اور تین چھکے لگا کر ایکانا کا درجہ حرارت مزید بڑھا دیا۔ ان کا 21 گیندوں کا شو کاگیسو ربادا نے مکمل کیا۔ آخری پانچ اووروں میں کرونل پانڈیا نے اپنی طوفانی بلے بازی سے میدان میں بیٹھے تقریباً 30 ہزار ناظرین کی تفریح کی۔ وہ آخر تک ناٹ آؤٹ تھے۔

سیم کرن 28 رن کے عوض تین وکٹ حاصل کرکے پنجاب کا سب سے کامیاب بالر کہلائے، جبکہ ارشدیپ سنگھ نے دو اور دیپک چاہر اور ربادا نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.