ETV Bharat / sports

ہریانہ میں سائنا نہوال کا بڑا بیان، ملک میں کرکٹ کی طرح دیگر کھیلوں پر بھی توجہ دینی چاہیے - Saina Nehwal in Haryana - SAINA NEHWAL IN HARYANA

ہریانہ پہنچنے کے بعد بیڈمنٹن اسٹار سائنا نہوال نے کہا کہ ملک میں کرکٹ کی طرح دیگر کھیلوں کو بھی توجہ ملنی چاہیے۔ پیرس اولمپکس میں ہریانہ کے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سائنا نے کہا کہ ہریانہ کی طرح دیگر ریاستوں کو بھی کھیلوں پر توجہ دینی چاہیے۔

like cricket other sports should get attention in country Says badminton player Saina Nehwal
ہریانہ میں سائنا نہوال کا بڑا بیان، ملک میں کرکٹ کی طرح دیگر کھیلوں پر بھی توجہ دینی چاہیے (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Jul 31, 2024, 3:50 PM IST

حصار: ریاست ہریانہ کے ضلع حصار میں ایک اسپورٹ کلب کا افتتاح کرنے پہنچی معروف بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہریانہ کی طرح دیگر ریاستوں کو بھی کھیلوں پر توجہ دینی چاہیے۔ تاکہ ملک کو زیادہ سے زیادہ تمغے دلائے جاسکیں۔ سائنا نے پیرس اولمپکس میں ہریانہ کے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلے کے مقابلے میں کھیلوں کے تئیں کافی زیادہ سنجیدگی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے نتیجے میں بہتر نتائج بھی برآمد ہو رہے ہیں۔

ہریانہ میں سائنا نہوال کا بڑا بیان، ملک میں کرکٹ کی طرح دیگر کھیلوں پر بھی توجہ دینی چاہیے (etv bharat)

انہوں نے کہا کہ آج کھلاڑیوں کو بہت سہولتیں مل رہی ہیں، پہلے ہمیں کم سہولتیں ملتی تھیں۔ ہریانہ کے کھلاڑی بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور تمغے بھی جیت رہے ہیں، ایسے میں ملک کی دیگر ریاستوں کو بھی ہریانہ کی طرح کھیلوں پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے تاکہ ملک کو زیادہ سے زیادہ تمغے مل سکیں۔

انہوں نے ملک کے والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو کھیلوں کے کیریئر میں آگے لائیں تاکہ وہ بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکیں۔ اس کے علاوہ سائنا نہوال نے ملک میں کرکٹ کی طرح دیگر کھیلوں کو بھی پیار دینے کی بات کہی۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں کرکٹ جیسی محبت دیگر کھیلوں کو بھی ملنی چاہیے کیونکہ دیگر کھیل بھی کرکٹ جیسی محبت کے حقدار ہیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہم کرکٹ کو ہمیشہ پسند کریں گے۔ ایسا کبھی نہیں ہو سکتا کہ ملک میں کرکٹ سے محبت کبھی کم ہوگی، لیکن دوسرے کھیل بھی کرکٹ جیسی محبت کے مستحق ہیں۔ ایسے میں ملک میں دیگر کھیلوں پر بھی توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ اگر کرکٹ کی طرح دیگر کھیلوں پر بھی توجہ دی جائے تو انہیں بھی کرکٹ کی طرح ملک میں پیار ملے گا۔

واضح رہے کہ پیرس اولمپکس میں بھارت کے کل 117 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جس میں سے صرف 24 کھلاڑی ریاست ہریانہ سے ہیں، جو کی کسی بھی ریاست سے سب سے زیادہ ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بھارت نے اب تک دو میڈل جیتے ہیں اور وہ دونوں میڈل شوٹنگ میں ہریانوی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کی ہی وجہ سے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پیرس اولمپکس میں منو بھاکر کا جلوہ، ایسا کرنے والی بنیں پہلی بھارتی کھلاڑی

شوٹنگ میں بھارت کو دوسرا میڈل، منو بھاکر اور سربجوت نے کانسے کا تمغہ جیتا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.