ETV Bharat / sports

پلے آف کے کوالیفائر 1 میں کولکاتا کا حیدرآباد سے مقابلہ - IPL Playoff 2024 - IPL PLAYOFF 2024

Qualifier Match, KKR vs SRH کولکاتا اور حیدرآباد کے درمیان آئی پی ایل 2024 کا آخری میچ بارش کی نذر ہوتے ہی پلے آف کی لائن اب مکمل ہوگئی۔ کولکاتا، راجستھان، حیدرآباد اور بنگلورو کی ٹیمیں آخری چار میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں ہیں۔ کولکاتا اور حیدرآباد کے درمیان پہلا کوالیفائر کھیلا جائے گا۔

پلے آف کے کوالیفائر 1 میں کولکاتا کا حیدرآباد سے مقابلہ
پلے آف کے کوالیفائر 1 میں کولکاتا کا حیدرآباد سے مقابلہ (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 20, 2024, 12:07 PM IST

کولکاتا: آئی پی ایل 2024 کے رواں سیزن میں کولکاتا اور حیدرآباد پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ 2 ٹیمیں ہیں۔ ہفتہ کو کولکاتا بمقابلہ راجستھان میچ بارش کی نذر ہو گیا۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ پر اکتفا کرنا پڑا ۔

اس کی وجہ سے راجستھان کو نقصان اٹھانا پڑا اور حیدرآباد سے کم رن ریٹ کی وجہ سے وہ تیسرے نمبر پر پہنچ گئی جبکہ حیدرآباد دوسرے نمبر پر پہنچ گیا۔ دونوں ٹیموں کے 17-17 پوائنٹس ہیں۔

آئی پی ایل کے تمام میچز مکمل ہونے کے بعد پلے آف میچز کی صورتحال واضح ہو گئی ہے۔ کولکاتا نائٹ رائڈرز اور سن رائزرس حیدرآباد کے درمیان پہلا کوالیفائر 21 مئی کو کھیلا جائے گا جو بھی ٹیم جیتے گی وہ براہ راست فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گی۔ ہارنے والی ٹیم راجستھان اور بنگلورو کے درمیان 22 مئی کو فاتح ٹیم کے خلاف کوالیفائر 2 کھیلے گی۔ اس کے بعد فائنل میچ اتوار 27 مئی کو کھیلا جائے گا۔

کوالیفائر-1 سیزن کی خطرناک ٹیموں کولکاتا اور حیدرآباد کے درمیان کھیلا جائے گا۔ کولکاتا نے گوتم گمبھیر کی نگرانی میں اس سال شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ وہیں حیدرآباد نے بھی پیٹ کمنز کی قیادت میں اس سال کئی ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ دونوں ٹیمیں خطرناک فارم میں ہیں۔ حیدرآباد کے پال ٹریوس ہیڈ اور ابھیشیک شرما ایڈن مارکرون، ہینرک کلاسن جیسے بلے باز ہیں۔پیٹ کمنز بالنگ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

دوسری طرف گوتم گمبھیر کی نگرانی میں کولکاتا نائٹ رائڈرس کے پاس آندرے رسل،فل سلٹ اور آل راونڈر سنیل نارائن جیسے اسٹار کھلاڑی کسی بھی ٹیم کا کھیل بگاڑ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛آر سی بی نے سی ایس کے کو شکست دے کر پلے آف میں بنائی جگہ - IPL 2024

ایلیمینیٹر میچ میں بنگلورو اور راجستھان کی صورتحال بالکل برعکس ہے کیونکہ اس سال کے آغاز میں راجستھان کو 8 میچوں میں سے صرف ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ بنگلورو کی ٹیم رواں آئی پی ایل کی شروعات میں لڑکھڑا گئی لیکن بعد خود سنبھالتے ہوئے ناصرف لگاتار چھ میچوں میں جیت درج کی بلکہ پلے آف میں کوالیفائی بھی کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.