ETV Bharat / sports

حیدرآباد کا کولکاتا کے سامنے 160 رنز کا ہدف - KKR Vs SRH Qualifier - KKR VS SRH QUALIFIER

آئی پی ایل 2024 کے پہلے کوالیفائر میں سن رائزرس حیدرآباد نے کولکاتہ کے سامنے 160 رنز کا ہدف رکھا ہے۔ حیدرآباد کے لیے راہل ترپاٹھی سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔

KKR Vs SRH Qualifier-1 In Ahmedabad
حیدرآباد کا کولکاتا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ (IANS PHOTOS)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 21, 2024, 7:12 PM IST

Updated : May 21, 2024, 10:17 PM IST

احمد آباد: آئی پی ایل 2024 کا پہلا کوالیفائر1 کولکاتا نائٹ رائڈرز اور سن رائزرز حیدرآباد کے درمیان احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ حیدرآباد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 159 رنز بنائے۔

اس اہم میچ میں حیدرآباد کی بلے بازی نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پورے 20 اوور بھی نہیں کھیل سکے۔ حیدرآباد کے لیے راہل ترپاٹھی نے 35 گیندوں میں سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 55 رنز بنائے۔

حیدرآباد کے لیے راہل سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔ ان کے علاوہ ہینرک کلاسن نے 32 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ پیٹ کمنز نے آخری اننگز میں اہم 30 رنز بنائے۔ کولکتہ کی جانب سے مچل اسٹارک نے تین اور ورون چکرورتی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز پلیئنگ الیون: رحمان اللہ گرباز (وکٹ کیپر)، سنیل نارائن، وینکٹیش آئیر، شریاس آئیر (کپتان)، رنکو سنگھ، آندرے رسل، رمندیپ سنگھ، مچل اسٹارک، ویبھو اروڑہ، ہرشیت رانا، ورون چکرورتی۔

سن رائزرز حیدرآباد پلیئنگ الیون: ٹریوس ہیڈ، ابھیشیک شرما، راہل ترپاٹھی، نتیش ریڈی، ہینرک کلاسن (وکٹ کیپر)، عبدالصمد، شہباز احمد، پیٹ کمنز (سی)، بھونیشور کمار، وجے کانت ویاسکانتھ، ٹی نٹراجن۔

واضح رہے کہ جو بھی ٹیم یہ میچ جیتے گی اسے فائنل کا براہ راست ٹکٹ مل جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ہارنے والی ٹیم کو فائنل میں پہنچنے کے لیے کوالیفائر-2 میں ایلیمینیٹر کی فاتح ٹیم سے مقابلہ کرنا ہوگا۔

Last Updated : May 21, 2024, 10:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.