ETV Bharat / sports

کے کے آر کو دھچکا، فل سالٹ اپنے ملک لوٹ گئے - ipl 2024

کولکاتا نائٹ رایڈرس کے اسٹار بلے باز فل سالٹ نے آئی پی ایل 2024 کو درمیان میں چھوڑ دیا ہے اور ناک آؤٹ میچوں سے پہلے ہی انگلینڈ واپس آگئے ہیں۔ ان کے جانے سے کولکاتا کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

کے کے آر کو دھچکا، فل سالٹ اپنے ملک لوٹ گئے
کے کے آر کو دھچکا، فل سالٹ اپنے ملک لوٹ گئے (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 14, 2024, 5:44 PM IST

کولکاتا: کولکاتا نائٹ رائڈرز کی ٹیم کو پلے آف سے قبل بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ٹیم کے جارح مزاج سلامی بلے باز فل سالٹ اپنے ملک واپس لوٹ گئے ہیں۔ ان کے جانے سے ٹیم کا اوپننگ کمبی نیشن بدل جائے گا۔ ایسے میں سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ ناک آؤٹ میچوں میں ٹیم کی اننگز کا آغاز کون کرے گا۔ اس سیزن میں فل سالٹ نے کے کے آر کے لیے کئی میچوں میں شاندار اننگز کھیلی ہیں۔

اس سیزن میں فل سالٹ نے کولکاتا نائٹ رائڈرز کے لیے 12 میچوں کی 12 اننگز میں 4 نصف سنچریوں کی مدد سے 435 رن بنائے ہیں۔ اس سیزن میں ان کا اوسط 39.54 اور اسٹرائیک ریٹ 182.00 رہا ہے۔ ان کے بلے سے 50 چوکے اور 25 چھکے لگے۔

آئی پی ایل 2024 میں ان کا بہترین اسکور ناٹ آوٹ 89 رن رہا ہے۔ اب ان کی رخصتی ٹیم کے لیے بڑی تشویش کا باعث ہے۔ پلے آف میں اپنی جگہ بنانے والی کے کے آر کو ان بڑے میچوں میں سالٹ کی سخت ضرورت تھی لیکن اس سے پہلے ہی وہ اپنے ملک لوٹ چکے تھے۔ ان کے علاوہ انگلینڈ کی ٹیم کے دیگر کھلاڑی جو آئی پی ایل 2024 میں مختلف فرنچائزز کے لیے کھیل رہے تھے، بھی اپنی اپنی ٹیمیں چھوڑ کر واپس چا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آئی پی ایل 2024 میں کے کے آر پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی - KKR in Playoff

انگلینڈ کے اس بلے باز کو پاکستان کے خلاف کھیلی جانے والی 4 ٹی 20 ہوم سیریز کے لیے اپنے ملک واپس جانا پڑا۔ اب وہ برطانیہ میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔ اس کے بعد فل سالٹ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں شرکت کرنے جا رہے ہیں۔ ایسے میں وہ اپنے قومی فریضے کے لیے آئی پی ایل 2024 کو درمیان میں چھوڑ کر اپنے ملک واپس آگئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.