لکھنو:اینڈین پریمئیر لیگ 2024(آئی پی ایل) کی جانب سے جاری کردہ ایک میڈیا بیان میں لکھا گیا ہے کہ 'چنئی سپر کنگز کے خلاف انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے میچ کے دوران سلو اوور ریٹ کے سبب لکھنؤ سپر جائنٹس کے کپتان کے ایل راہول پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
سلو اوور ریٹ کے معاملے سے متعلق ضابطہ اخلاق کے تحت ان کی ٹیم کا سیزن کا پہلا جرم تھا، اس لیے راہل پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔اگر دوسری مرتبہ ٹیم کی جانب سے ایسا ہوتا ہے تو ٹیموں اور کھلاڑیوں ہر مزید سخت کارروائی کی جاسکتی ہے۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چنئی سپر کنگز کے کپتان روتوراج گائیکواڑ پر بھی جرمانہ عائد کیا گیا ہے کیونکہ ان کی ٹیم نے لکھنؤ میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف میچ کے دوران مقررہ وقت میں اوورز مکمل کرنے میں ناکام رہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:سلو اوور ریٹ کی وجہ سے ہاردک پانڈیا پر جرمانہ - ipl 2024
اس سے قبل کولکاتا نائٹ رائڈرس کے کپتان شریس ائیر،دہلی کیپٹلیس کے کپتان رشبھ پنت ،ممبئی انڈنیس کے کپتان ہاردک پانڈیا اور راجستھان رائلز کے کپتان سنجو سیمسن پر سلو اوور ریٹ کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے۔