ETV Bharat / sports

آئی پی ایل ٹرافی اٹھانے کے بعد وینکٹیش ایئر نے رچائی شادی، تصویرسوشل میڈیا پر وائرل - Venkatesh Iyer Married

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 2, 2024, 4:06 PM IST

کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے بائیں ہاتھ کے بلے باز وینکٹیش آئیر شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ ان کی شادی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

KKR Star Venkatesh Iyer
کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے بائیں ہاتھ کے بلے باز وینکٹیش آئیر (IANS)

حیدرآباد: کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے اس سال کھیلے گئے آئی پی ایل 2024 میں سن رائزرز حیدرآباد کو شکست دے کر تیسری مرتبہ آئی پی ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ کے کے آر کی اس جیت میں وینکٹیش ائیر نے اہم کردار ادا کیا۔ آئی پی ایل ٹرافی اٹھانے کے بعد اب وینکٹیش نے زندگی کے نئے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک تصویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس تصویر میں وینکٹیش اپنی بیوی شروتی کے ساتھ روایتی لباس میں نظر آ رہے ہیں۔ وائرل تصویر میں ائیر اپنی بیوی کے گلے میں مالا ڈالتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور تصویر میں ان کے رشتہ دار بھی کھڑے نظر آ رہے ہیں۔ اس تصویر کے وائرل ہونے کے بعد مداح انہیں سوشل میڈیا پر مبارکباد دے رہے ہیں۔

اس سے قبل ائیر نے نومبر 2021 میں شروتی سے منگنی کی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ائیر کی اہلیہ شروتی رگھوناتھن پیشے سے ڈیزائنر ہیں۔انہوں نے منگنی کی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔ ائیر کی اہلیہ شروتی رگھوناتھن پیشے کے لحاظ سے ایک ڈیزائنر ہیں اور فیشن مینجمنٹ میں ماسٹر کی ڈگری بھی حاصل کر رکھی ہیں۔

آئی پی ایل 2024 کی شاندار کارکردگی کے بعد اب ائیر شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ وینکٹیش کے لیے اس سال آئی پی ایل کا سیزن اچھا گزارا ہے، انہوں نے کولکتہ کے لیے کئی میچ جیتنے والی اننگز کھیلی اور 4 نصف سنچریاں اسکور کیں۔ حیدرآباد کے خلاف فائنل میچ میں بھی وینکٹیش نے 26 گیندوں میں ناٹ آوٹ 52 رنز بنائے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.