حیدرآباد: سن رائزرز حیدرآباد کی مالک کاویہ مارن نے اتوار کو آئی پی ایل 2024 میں ٹیم کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی اور اس بات کی بھی نشاندہی کہ کھلاڑیوں نے پورے ٹورنامنٹ میں آپ تمام لوگوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی نئی تعریف لکھی کی۔
چنئی میں ہونے والے فائنل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سن رائزرز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر اپنا تیسرا آئی پی ایل ٹائٹل جیت لیا۔ اگرچہ پورے ٹورنامنٹ میں اپنے جارحانہ بلے بازی کے لیے مشہور حیدرآباد نے آئی پی ایل فائنل میں اب تک کا سب سے کم مجموعی اسکور 113 رنز ہی بنایا۔
شکست سے دلبرداشتہ ٹیم مالک کاویہ مارن کے آنکھوں سے آنسوں بھی جاری ہوگئے لیکن انھیں اپنی ٹیم پر فخر بھی تھا جس کی وجہ سے وہ شکست کے باوجود مسلسل تالیاں بجاتی رہیں۔ میچ کے اختتام کے بعد وہ خود حیدرآباد کے ڈریسنگ روم جاکر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔
کاویہ نے اس سیزن میں حیدرآباد کے تمام میچز میں شرکت کی۔ کاویہ مارن نے ڈریسنگ روم میں کہا کہ آپ سب نے بہت فخر محسوس کرایا ہے، مجھے یہاں آ کر یہ بتانا پڑا۔ واقعی میرا مطلب ہے کہ آپ لوگوں دوبارہ بتایا کہ ہمیں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کیسے کھیلنا ہیں اور ہر کوئی ہمارے بارے میں بات کر رہا ہے۔
انھوں آگے کہا کہ آج کا دن ہمارے اچھا نہیں تھا، لیکن واقعی میں آپ لوگوں نے بلے اور گیند کے ساتھ اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ہے، آپ کا بہت بہت شکریہ، اور اگرچہ ہم پچھلے سال آخری مقام پر تھے، میرے خیال میں آپ لوگوں کی صلاحیتوں کی وجہ سے بہت سے شائقین بڑی تعداد میں سامنے آئے ہیں۔
کاویہ نے مزید کہا کہ اگرچہ کے کے آر فائنل جیت گیا لیکن ہر کوئی ہمارے اس طرز کی کرکٹ کے بارے میں بات کرے گا جو ہم کھیلے ہیں۔ آپ لوگوں کا بہت بہت شکریہ، اپنا خیال رکھنا، ہم نے فائنل میچ کھیلا ہے۔
واضح رہے کہ حیدرآباد 17 پوائنٹس کے ساتھ آئی پی ایل 2024 کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر رہا۔ سابق چیمپئنز نے سنجو سیمسن کی راجستھان رائلز کو شکست دے کر ٹیبل ٹاپرس کے کے آر کے ساتھ فائنل کھیلا۔
اس سیزن میں بلے بازی میں ریکارڈ بنانے والی حیدرآباد کی ٹیم فائنل میچ میں ناقص بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور پوری ٹیم 18.3 اوور میں صرف 113 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ جسے کولکتہ نے 10.3 اوور میں حاصل کرکے حیدرآباد کا ٹرافی جیتنے کا خواب چکنا چور کر دیا۔