ETV Bharat / sports

کرون نائر نے وائٹلٹی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈبل سنچری بنائی - Vitality County Championship

Karun Nair Makes Double Century In Vitality وائٹلٹی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں گلیمورگن کے خلاف کرون نائر کی ناٹ آوٹ ڈبل سنچری کی بدولت نارتھمپٹن ​​شائر نے میچ پر مضبوط گرفت بنا لی ہے۔

کرون نائر نے وائٹلٹی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈبل سنچری بنائی

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 22, 2024, 5:52 PM IST

نارتھمپٹن ​​شائر:ہندوستان کے سابق تیسٹ کرکٹر بلے باز کرون نائر نے 253 گیندوں پر ناٹ آوٹ 202 رن بنائے۔ ان کی ڈبل سنچری کے بعد ٹیم نے 334 رن کی برتری کے ساتھ چھ وکٹوں پر 605 رن پر اننگز ڈکلیئر کر دی۔ نائر نے سیف جائب کے ساتھ چھٹی وکٹ کے لیے 212 رن کی شراکت داری کی۔ اس دوران جائب نے اس سیزن کی پہلی سنچری بھی بنائی۔ اس کے علاوہ اوپننگ بلے باز ریکارڈو واسکونسیلوس نے بھی 182 رن کی شاندار اننگز کھیلی۔

دن کا کھیل ختم ہونے تک مہمان ٹیم 104 رن پر تین وکٹیں گنوا چکی تھی اور گلیمورگن ابھی بھی 230 رن پیچھے تھی۔ اگر آج بارش ہوئی تو گلیمورگن کے پاس شکست سے بچنے کا موقع ہوگا۔ایک وقت میں میزبان ٹیم 82 رن پر پانچ وکٹیں گنوانے کے بعد مشکل میں تھی، ایسے میں نائر نے 55 رن کے ساتھ تیسرے دن کا آغاز کیا اور جائب نے ان کا خوب ساتھ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:لارا کا دھونی کو بیٹنگ آرڈر تبدیل کرنے کا مشورہ - Lara On Dhoni

نائر نے گلیمورگن گیند بازوں کے خلاف جارحانہ انداز اپناتے ہوئے اپنے کیریئر میں تیسری بار ڈبل سنچری اسکور کی۔ اس کے بعد میزبان ٹیم نے فوری طور پر اننگز ڈکلیئر کر دی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.