ETV Bharat / sports

منگولیا 12 رنز پر آل آؤٹ، ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کا دوسرا کم ترین اسکور - Lowest SCORE In T20

author img

By PTI

Published : May 8, 2024, 8:04 PM IST

جاپان کے خلاف محض 12 رنز پر ڈھیر ہونے کے بعد منگولیا کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کا دوسرا کم ترین اسکور بھی ہے۔

Representational Image
Representational Image (Flicker)

سانو (جاپان): ایشین گیمز میں بین الاقوامی سطح پر ڈیبیو کرنے کے سات ماہ بعد منگولیا نے ایک شرمناک ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ جاپان کی جانب سے 7 وکٹوں پر 217 رنز کے جواب میں منگولیا کی پوری ٹیم 8.2 اوورز میں محض 12 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جو کی ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی تاریخ کا دوسرا کم ترین اسکور ہے۔ ٹی ٹوئنٹی میں کم ترین اسکور اِزلے آف مین کے نام ہے جو 26 فروری 2023 کو اسپین کے خلاف محض 10 رن پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

سانو انٹرنیشنل کرکٹ گراؤنڈ جاپان کی طرف سے 17 سالہ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز کازوما کاٹو اسٹافورڈ نے 3.2 اوورز میں 7 رنز خرچ کرکے 5 وکٹ حاصل کیے، جب کہ عبدالصمد نے چار رنز خرچ کرکے 2 وکٹ اور ماکوتو تانیاما دو وکٹیں حاصل کیں۔ وہیں منگولیا کی جانب سے تور سمایا نے سب سے زیادہ 4 رنز بنائے تھے، جبکہ اوپنر نامسرائی بٹ یالٹ نے سب سے زیادہ 12 گیندوں کا سامنا کیا۔

یہ سات میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ تھا۔ پہلے میچ میں منگولیا کی ٹیم جاپان کے 5 وکٹوں پر 199 رنز کے جواب میں 33 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور اسے 166 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یہ منگولیا کا پانچواں ٹی توئنٹی میچ تھا، جس نے ہانگژو ایشین گیمز میں بین الاقوامی ڈیبیو کیا جہاں وہ اپنے دونوں میچ ہارنے کے بعد گروپ مرحلے سے باہر ہو گئ تھی۔

مختصر اسکور: جاپان نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 217 رنز (سباورش روی چندرن 69، زولجاوکھلان شورینٹسیٹگ 3/32، لوسنزندوئی ایرڈینیبلگن 2/61) منگولیا 8.2 اوورز میں 12 رنز پر آل آؤٹ، 205 رنز سے شکست۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.