ETV Bharat / sports

پہلی بار یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیتنے والے کھلاڑی پر ڈالر کی بارش - US Open Prize Money

دنیا کی نمبر 1 ٹینس کھلاڑی جینک سینر نے یو ایس اوپن 2024 کا فائنل میچ جیت تاریخ رقم کردی ہے۔ انھوں نے امریکہ کے ٹیلر فرٹز کو شکست دے کر پہلا یو ایس اوپن ٹائٹل اپنے نام کیا۔

Jannik Sinner won us open 2024
دنیا کی نمبر 1 ٹینس کھلاڑی جینک سینر (AP PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 9, 2024, 7:35 PM IST

حیدرآباد: یو ایس اوپن 2024 کا فائنل میچ 8 ستمبر کو کھیلا گیا۔ جس میں دنیا کے نمبر 1 ٹینس کھلاڑی جنیک سینر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔

اطالوی ٹینس کھلاڑی سینر نے فائنل میچ میں امریکہ کے نمبر 1 ٹینس کھلاڑی ٹیلر فرٹز کو دو گھنٹے 16 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں 6-3، 6-4 اور 7-5 سے شکست دی۔ یہ ان کا دوسرا بڑا ٹائٹل بھی ہے۔

اس کے علاوہ جینک سینر ایک ہی سیزن میں ہارڈ کورٹس پر آسٹریلین اوپن اور یو ایس اوپن جیتنے والے چوتھے ٹینس کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ کارنامہ میٹس ولنڈر، راجر فیڈرر اور نوواک جوکووچ جیسے اسٹار ٹینس کھلاڑی انجام دے چکے ہیں۔

ٹائٹل جیتنے کے بعد جینک سینر کو 3.6 ملین ڈالر بطور انعام دیا گیا جو تقریباً 30 کروڑ بھارتی روپے سے زیادہ ہے۔ اس سے قبل یو ایس اوپن ویمنز سنگلز ٹائٹل جیتنے والی آرینا سبالینکا کو 3.6 ملین ڈالر کی رقم بطور انعام دیا گیا تھا۔ یہ رقم آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے والے کے کے آر ٹیم سے بھی زیادہ ہے کیونکہ کے کے آر کو صرف 20 کروڑ روپئے بطور انعام دیا گیا تھا۔

یو ایس اوپن ٹائٹل جیتنے کے بعد سینر نے کہا کہ یہ ٹائٹل میرے لیے بہت معنی رکھتا ہے، کیونکہ میرے کیریئر کا یہ مرحلہ واقعی آسان نہیں تھا۔ مجھے ٹینس بہت پسند ہے اور میں اس کے لئے بہت مشق کرتا ہوں اور اب مجھے اس محنت اور مشق کا انعام ملا ہے۔ میں اپنی ٹیم کے ساتھ اس لمحے کا اشتراک کرتے ہوئے بہت خوشی اور فخر محسوس کر رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

یو ایس اوپن کی فاتح کو آئی پی ایل کی چیمپئن ٹیم سے بھی زیادہ انعامی رقم دی گئی

نوواک جوکووچ یو ایس اوپن 2024 کے سب سے بڑے اپ سیٹ کا شکار، 18 سال میں پہلی بار تیسرے راؤنڈ سے باہر

یو ایس اوپن میں بڑا الٹ پھیر، عالمی نمبر 74 کے کھلاڑی نے عالمی نمبر 3 کے کھلاڑی کو شکست دے دی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.