ETV Bharat / sports

نیویارک کی پچ کھلاڑیوں کے لئے محفوظ نہیں: عرفان پٹھان - t20 world cup 2024

Irfan Pathan Reaction ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر عرفان پٹھان نے نیویارک پچ کو ناقص قرار دے دیا۔انہوں نے کہاکہ اس طرح کی پچ پر کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔اس طرح کی پچ کو غیر محفوظ قرار دیا جا سکتا ہے۔

عرفان پٹھان نے نیویارک کی پچ پر تنقید کی
عرفان پٹھان نے نیویارک کی پچ پر تنقید کی ((IANS PHOTO))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 6, 2024, 6:28 PM IST

نیویارک:ہندوستان کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان اور انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہندوستان اور آئرلینڈ کے میچ کے بعد غیر معیاری پچ کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تنقید کی۔

پچ پر تبصرہ کرتے ہوئے، وان نے کمتر پچوں پر کھیلنے کی اجازت دے کر کھلاڑیوں کی حفاظت کو خطرے میں ڈالنے پر آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنایا ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کے لیے اتنی محنت کریں اور پھر آپ کو اس پر کھیلنا پڑے گا۔

عرفان پٹھان نے سابق انگلش کپتان کے خیالات سے اتفاق رکھتے ہوئے کہا کہ پچ ورلڈ کپ میچ کھیلنے کے لیے موزوں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ پچ ہندوستان میں ہوتی تو اس پر دوبارہ کبھی میچ نہ کھیلا جاتا، 'دیکھیں، ہم ضرور امریکہ میں کرکٹ کو فروغ دینا چاہتے ہیں، لیکن یہ پچ کھلاڑیوں کے لیے محفوظ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:روہت شرما کے نام تین بڑے ریکارڈ درج

عرفان پٹھان نے اسٹار اسپورٹس پر کہاکہ اگر ہندوستان میں ایسی پچ ہوتی تو بہت لمبے عرصے تک وہاں دوبارہ کوئی میچ نہیں کھیلا جاتا۔ یہ پچ یقینی طور پر اچھی نہیں ہے۔بین الاقوامی میچوں کے لئے اس طرح کی پچ ان فٹ ہوتی ہے۔یہ دو طرفہ سیریز نہیں ہے بلکہ ورلڈ کپ ہے جہاں تمام چیزیں معیاری ہونی چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.