دوحہ: قطر کے دارالحکومت دوحہ میں واقع عبداللہ بن خلیفہ اسٹیڈیم میں راؤنڈ 16 کے آخری میچ میں ایران اور شام کی ٹیمیں نبرد آزما ہوئیں۔حسب توقع ایران کی ٹیم اس میچ میں فیورٹ ٹیم کی حیثیت سے میدان میں اتری۔ ایران کی ٹیم جارحانہ انداز میں کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم پر نفسیاتی دباؤ بنانے میں کامیاب رہی ۔کھیل کے 37 ویں منٹ پر تاریخی نے پنالٹی کو گول میں تبدیل کرکے ایران کو ایک صفر کی برتری دلانے میں اہم رول ادا کیا ۔پہلے ہاف میں ایران کی ایک صفر کی برتری برقرار رہی ۔
-
🎥 HIGHLIGHTS | 🇮🇷 IR Iran 1️⃣-1️⃣ Syria 🇸🇾 (5️⃣-3️⃣ on penalties)
— #AsianCup2023 (@afcasiancup) January 31, 2024
Alireza Beiranvand's heroics sends Team Melli into the Last 8!
Match Report 🔗 https://t.co/Y6FMVfadrc #AsianCup2023 | #HayyaAsia | #IRNvSYR pic.twitter.com/w1vtwaap0C
دوسرے ہاف میں شام نے جوابی حملہ کرتے ہوئے ایران پر دباؤ بنانے کی کوشش کی۔کھیل کے 64 ویں منٹ پر خیربن نے پنالٹی کو گول میں تبدیل کرکے شام کو ایک ایک گول کی برابری پر لاکھڑا کردیا۔ کھیل کے مقررہ وقت کے اختتام پر بھی دونوں جانب سے کوئی گول نہیں ہو سکا ۔ایکسٹرا ٹائم کے دونوں ہاف میں ایران اور شام کی جانب سے فیصلہ کن گول کرنے کی بھر پور کوششیں کی گئی لیکن کسی کو برتری حاصل نہیں ہو سکی۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو نو وکٹوں سے شکست دی
میچ کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے پنالٹی شوٹ آؤٹ کا سہارا لیا گیا۔ ایران نے شام کو تین کے مقابلے پانچ گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں داخلہ لے لیا جہاں اس کا جاپان سے مقابلہ ہوگا۔