ETV Bharat / sports

ظہیر خان ممبئی کے بعد اب اس ٹیم میں بطور مینٹور خدمات انجام دیں گے - LSG New Mentor - LSG NEW MENTOR

بھارتی ٹیم سابق تیز گیندباز ظہیر خان اس سے قبل ممبئی انڈینز کے ساتھ منسلک تھے لیکن اب وہ آئی پی ایل 2025 سے نئی ٹیم لکھنئو سپر جائنٹس کے ساتھ کام کرنے والے ہیں۔

Zaheer Khan
ظہیر خان (IANS PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 28, 2024, 4:05 PM IST

حیدرآباد: لکھنؤ سپر جائنٹس کے مالک سنجیو گوئنکا نے 28 اگست کو کولکاتہ میں ایک پریس کانفرنس کی۔ جس میں انھوں اعلان کیا کہ لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) نے سابق بھارتی کرکٹر ظہیر خان کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل 2025) کے سیزن کے لیے اپنا مینٹور مقرر کیا ہے۔

واضح رہے کہ گوتم گمبھیر آئی پی ایل 2023 تک ایل ایس جی کے مینٹور تھے لیکن اس کے بعد وہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز میں شامل ہوگئے تھے جس کی قیادت میں کے کے آر نے آئی پی ایل کا خطاب اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی تھی۔ لیکن پھر گزشتہ ماہ گمبھیر کو ٹیم انڈیا کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔

ایل ایس جی کے مالک سنجیو گوینکا کی پریس کانفرنس میں ظہیر خان بھی موجود تھے۔ ایل ایس جی نے اپنے آفیشل ٹوئیٹر اکاونٹ پر ظہیر خان کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ظہیر، آپ لکھنئو کے دل میں بہت پہلے سے ہو۔

ایل ایس جی کے ایس اقدام سے اگلے سیزن سے پہلے ہونے والی آئی پی ایل کی میگا نیلامی میں ظہیر خان اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ظہیر خان نے ایک ویڈیو میں کہا کہ مسکرایئے کیوں کہ آپ لکھنئو میں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.