ETV Bharat / sports

آئی پی ایل کے نئے قوانین کا اعلان، غیر ملکی کھلاڑیوں پر کسی گئی نکیل - IPL 2025 Retention Rules

author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : 2 hours ago

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) گورننگ کونسل نے آئی پی ایل 2025 کے لیے ہونے والی میگا نیلامی سے قبل کھلاڑیوں کو ریٹین کرنے کے نئے قوانین کا اعلان کردیا ہے اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے حوالے سے بھی سخت قوانین بنائے گئے ہیں۔

Indian premier league
آئی پی ایل 2025 (ANI PHOTO)

حیدرآباد: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) گورننگ کونسل نے 28 ستمبر کو آئی پی ایل 2025 - 27 کے لیے نئے قوانین کا اعلان کیا ہے۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ کی جانب سے جاری میڈیا بیان کے مطابق آئی پی ایل فرنچائزز اپنے موجودہ اسکواڈ سے کل 6 کھلاڑیوں کو ریٹین کرسکتی ہیں۔

فرنچائزی کو رائٹ ٹو میچ (RTM) کا بھی آپشن دیا گیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 'ریٹینشن اور آر ٹی ایم کا استعمال آئی پی ایل فرنچائز کی صوابدید پر ہے۔ یعنی اگر وہ چاہیں تو پانچ کھلاڑیوں کو ریٹین کر سکتے ہیں اور ایک کھلاڑی کو آر ٹی ایم کے ذریعے ریٹین کر سکتے ہیں۔

120 کروڑ روپے کا بجٹ مقرر

چھ ریٹینشن میں زیادہ سے زیادہ پانچ کیپڈ کھلاڑی اور زیادہ سے زیادہ دو ان کیپڈ کھلاڑی ہو سکتے ہیں۔ نئے قوانیں کے مطابق آئی پی ایل 2025 کے لیے فرنچائزز کی نیلامی کی رقم 120 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس سے قبل یہ رقم 90 کروڑ مقرر تھی۔

لیکن اب نیلامی کی رقم انکریمنٹل پرفارمنس اور میچ فیس کی وجہ سے مزید بڑھے گی۔ اس سے پہلے 2024 میں کل سیلری کیپ (نیلامی رقم + انکریمنٹل پرفارمنس پے) 110 کروڑ روپے تھی، جو اب 2025 میں 146 کروڑ روپے، 2026 میں 151 کروڑ روپے اور 2027 میں 157 کروڑ روپے ہو جائے گی۔

ہر کھلاڑی کو آئی پی ایل میچ فیس بھی ملے گی

آئی پی ایل کی تاریخ میں پہلی بار میچ فیس متعارف کرائی گئی ہے۔ ہر کھلاڑی بشمول امپیکٹ پلیئرز کو 7.5 لاکھ روپے فی میچ فیس ملے گی۔ جو ان کے معاہدے کی رقم کے علاوہ ہوگا۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسی بھی غیر ملکی کھلاڑی کو بڑی نیلامی کے لیے رجسٹریشن بھی کرانی ہوگی۔

نیلامی کے بعد نام واپس لینے کی صورت میں 2 سال تک کی پابندی

آئی پی ایل کے نئے قوانین کے مطابق اگر غیر ملکی کھلاڑی رجسٹریشن نہیں کراتے ہیں تو وہ اگلے سال ہونے والی مِنی نیلامی میں رجسٹریشن کے لیے نااہل ہو جائیں گے اور اگر کوئی بھی کھلاڑی آکشن کے لیے رجسٹر ہوتا ہے اور نیلامی میں منتخب ہونے کے بعد سیزن شروع ہونے سے پہلے خود کو دستیاب نہیں کراتا تو اس پر 2 سیزن کے لیے ٹورنامنٹ اور پلیئر آکشن میں شرکت پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

پانچ سال تک انٹرنیشل کرکٹ نہیں کھیلنے والے بھارتی کھلاڑی انکیپڈ ہو جائیں گے

آئی پی ایل کے نئے قوانین کے مطابق اگر کوئی کیپڈ بھارتی کھلاڑی پچھلے پانچ سالوں میں بین الاقوامی کرکٹ میں پلیئنگ 11 کا حصہ نہیں رہا ہے یا اس کا بی سی سی آئی کے ساتھ سینٹرل کنٹریکٹ نہیں رہا ہے تو وہ انکیپڈ کھلاڑی ہو جائے گا۔ اس قانوں کا اطلاق صرف بھارتی کھلاڑیوں پر ہوگا۔

امپیکٹ پلیئر رول 2027 تک نافذ رہے گا۔

نئ قانون میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امپیکٹ پلیئر ریگولیشن 2025 سے 2027 تک جاری رہے گا۔ انکیپڈ کھلاڑی سے چنئی سپر کنگز کو فائدہ پہنچنے کا امکان ہے کیونکہ فرنچائز اب اگلے آئی پی ایل کے لیے اپنے سابق کپتان ایم ایس دھونی کی خدمات کو برقرار رکھ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آئی پی ایل 2024 میں کس ٹیم کو کتنے روپئے ملے؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.