حیدرآباد: راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان فاف ڈو پلیسس نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ وراٹ کوہلی اور فاف ڈو پلیسی کی اوپننگ جوڑی نے پہلے وکٹ کے لیے 48 رنز جوڑے۔ چوتھے اوور میں تھنگارسو نٹراجن نے ڈو پلیسی کو آؤٹ کرکے حیدرآباد کو پہلی کامیابی دلائی۔
ڈوپلیسی نے 12 گیندوں پر 25 رنز کی اننگز کھیلی جس میں تین چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ ساتویں اوور میں مینک مارکنڈے نے ول جیکس (6) کو بولڈ کرکے پویلین بھیج دیا۔ وراٹ اور رجت پاٹیدار نے تیسرے وکٹ کے لیے بڑی شراکت داری کرنے کی کوشش کی۔
اس دوران 13ویں اوور میں انادکٹ نے رجت پاٹیدار کو آؤٹ کردیا۔ رجت نے 20 گیندوں میں دو چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے۔ مہیپال لومرور (7)، دنیش کارتک 11 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔
سوپنل سنگھ ناٹ آوٹ 12 اور کیمرون گرین نے 20 گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 37 رنز بنائے۔ بنگلورو نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں پر 206 رنز بنائے۔ سن رائزرس حیدرآباد کی جانب سے جے دیو انادکٹ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ تھنگارسو نٹراجن کو دو وکٹ ملے۔ پیٹ کمنز اور مینک مارکنڈے نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔(یو این آئی)