ETV Bharat / sports

کے کے آر کی جیت کے بعد کنگ خان کا دہلی کیپیٹلس کے کھلاڑیوں کو گلے لگانے کا ویڈیو وائرل - Khan hugging Pant - KHAN HUGGING PANT

کے کے آر اور ڈی سی میچ کے بعد بالی ووڈ کے کنگ شارخ خان نے دہلی کیپٹلس کے کھلاڑیوں کے ساتھ ملاقات کرکے سب کا دل جیت لیا۔ بطور خاص شاہ رخ خان نے کپتان رشبھ پنت کو گلے لگایا اور ان کی پیشانی پر بوسہ لیکر حوصلہ افزائی کی۔

IPL 2024: Shah Rukh Khan hugging Delhi Capitals captain Rishabh Pant after KKR Victory
کنگ خان کا دہلی کیپیٹلس کے کھلاڑیوں کو گلے لگانے کا ویڈیو وائرل
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 4, 2024, 3:31 PM IST

نئی دہلی: آئی پی ایل 2024 کے 16ویں میچ میں بدھ کو کے کے آر نے ڈی سی کو 106 رنز سے شکست دی۔ کے کے آر کی اس جیت کے بعد ٹیم کے مالک شاہ رخ خان نے ڈی سی کے کپتان رشبھ پنت اور ان کی ٹیم کے کھلاڑیوں کو گلے لگاتے نظر آئے۔

اس کی ویڈیو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر بھی کی ہے۔ ایکس پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں شاہ رخ کو دہلی کیپٹلس کے کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کے ساتھ گرمجوشی سے گلے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ شاہ رخ پنت کی پیشانی پر بوسہ دیتے ہوئے بھی نظر آئے۔

قابل ذخر ہے کہ رشبھ پنت کار حادثے کے بعد کرکٹ کے میدان میں واپس آئے ہیں۔ اتنے خوفناک حادثے کے بعد ان کی واپسی کسی معجزہ سے کم نہیں ہے۔ اس دوران کنگ خان نے پنت کے ساتھ طویل بات چیت کی۔ اس کے علاوہ شاہ رخ کو دہلی کیپٹلس کے دیگر کھلاڑیوں سے بھی ملتے ہوئے دیکھا گیا۔

شاہ رخ نے کلدیپ یادو کو بھی گلے لگایا اور اس کے ساتھ بہت پیار سے بات کرتے دیکھا گیا۔ کلدیپ کے کے آر ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں۔ اس دوران شاہ رخ نے ایشانت شرما اور خلیل احمد کے ساتھ طویل گفتگو بھی کی۔

واضھ رہے کہ ایشانت شرما نے اپنے آئی پی ایل کیریئر کا آغاز سال 2008 میں کے کے آر ٹیم سے کیا تھا، اس لیے ایشانت کا شاہ رخ کے ساتھ رشتہ بہت خاص ہے۔

بدھ کے روز کے کے آر اور ڈی سی کے درمیان ہونے والے میچ میں کولکتہ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 272 رنز بنائے تھے جس کے بعد دہلی کی ٹیم اس ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 166 پر ڈھیر ہو گئی اور 106 رنز سے میچ ہار گئی۔ اس جیت کے بعد کے کے آر کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی تیسری جیت، دہلی کیپٹلس کو 106 رنوں سے شکست

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.