ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2024 کے شیڈول کا اعلان: افتتاحی میچ میں چنئی اور بنگلور مدمقابل ہوں گے - آئی پی ایل 2024

IPL 2024 Schedule لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر آئی پی ایل 2024 دو مرحلوں میں کھیلا جائے گا۔ اسی لیے آئی پی ایل کے پہلے مرحلے کی تاریخوں کا باضابطہ طور پر اعلان کردیا گیا ہے جو کہ 22 مارچ سے سات اپریل تک جاری رہے گا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 22, 2024, 7:10 PM IST

Updated : Feb 22, 2024, 7:27 PM IST

حیدرآباد: انڈین پریمیئر لیگ 2024 کے 17 ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جس کے مطابق ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن چنئی سپر کنگز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان 22 مارچ کو چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

انڈین پریمیئر لیگ کے چیئرمین ارون دھومل نے پہلے ہی واضح کر دیا تھا کہ اس بار لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر آئی پی ایل دو مرحلوں میں کرایا جائے گا۔ پہلے مرحلے کے شیڈول کا اعلان باضابطہ طور پر کر دیا گیا ہے۔ پہلا مرحلہ 22 مارچ سے 7 اپریل تک جاری رہے گا۔ اس دوران تمام 10 ٹیموں کے درمیان 10 مقامات پر کل 21 میچز کھیلے جائیں گے۔ دوسرے مرحلے کے شیڈول کا اعلان عام انتخابات کی تاریخ سامنے آنے کے بعد کیا جائے گا۔

لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل 2024 کا فائنل میچ 26 مئی کو کھیلے جانے کا امکان ہے۔ لوک سبھا انتخابات کی وجہ سے اس بار آئی پی ایل دوسرے مرحلے میں کھیلا جائے گا۔ سال 2019 کے عام انتخابات کے دوران بھی یہ ٹورنامنٹ دو مرحلوں میں کھیلا گیا تھا۔ آئی پی ایل کا آخری سیزن 60 دن تک جاری رہا تھا لیکن یہ ایک ہفتہ طویل رہنے کی توقع ہے اور یہ 60 کے بجائے 67 دن تک چل سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محمد شامی انجری کے باعث آئی پی ایل سے باہر

Last Updated : Feb 22, 2024, 7:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.