ETV Bharat / sports

آئی پی ایل کی پہلی اننگز کی پہلی گیند پر چھکا لگانے والے سمیر رضوی تیسرے بھارتی کھلاڑی بن گئے - Sameer Rizvi Six - SAMEER RIZVI SIX

آئی پی ایل 2024 میں ڈیبیو کرنے والے چنئی سپر کنگز کے سمیر رضوی نے پہلی اننگز کی پہلی ہی گیند پر چھکا لگا کر انوکھا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ سمیر نے منگل کو چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں سی ایس کے اور گجرات ٹائٹنز کے میچ میں لیگ اسپنر راشد خان کو اسکوائر لیگ پر چھکا لگا کر آئی پی ایل میں اسکورنگ کا آغاز کیا۔

Sameer Rizvi
سمیر رضوی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 27, 2024, 4:10 PM IST

چنئی: چنئی سپر کنگز کے بلے باز سمیر رضوی آئی پی ایل کی اپنی پہلی اننگز کی پہلی گیند پر چھکا لگانے والے تیسرے بھارتی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ انڈین پریمیئر لیگ کے چنئی اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں منگل کو کھیلے گئے میچ کے دوران حاصل کیا۔

رائل چیلنجرز بنگلورو کے خلاف آئی پی ایل کے افتتاحی میچ میں اپنا ڈیبیو کرنے والے سمیر رضوی نے گجرات کے خلاف اپنی پہلی آئی پی ایل اننگز کھیلی اور اسکوائر لیگ پر سلوگ سویپ کرتے ہوئے لیگ اسپنر راشد خان کو پہلی ہی گیند پر چھکا لگا دیا۔ اس سے پہلے یہ کارنامہ آر سی بی کے سابق بولر انیکیت چودھری اور ممبئی انڈینس کے سابق اوپنر سدیش لاڈ دو بھارتی کھلاڑی انجام دے چکے ہیں۔

چنئی کے اس بلے باز نے 19ویں اوور میں بلے بازی کرنے آئے اور راشد خان کو اپنے آئی پی ایل کیریئر میں پہلی ہی گیند پر ایک زبردست چھکا لگا کر سب کا دل جیت لیا۔ اس کے بعد وہ اوور کی آخری گیند پر لانگ آف پر ایک اور چھکا لگا دیا۔ سمیر نے چھ گیندوں پر 14 رنز بنائے اور اننگز کے آخری اوور میں لانگ آن پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

بھارتی کھلاڑیوں کے علاوہ مجموعی طور پر چھ غیر ملکی کھلاڑی روب کوئینی، کیون کوپر، آندرے رسل، کارلوس براتھویٹ، جیون سیرلس، اور مہیش تھیکشنا یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ دائیں ہاتھ کے بلے باز سمیر رضوی، جو ڈومیسٹک سرکٹ میں اتر پردیش کی نمائندگی کرتے ہیں، کو چنئی نے 2023 میں دبئی میں منعقد منی آئی پی ایل نیلامی میں 8.40 کروڑ روپئے میں خریدا تھا۔

سمیر رضوی نے آئی پی ایل کے آفیشل ایکس ہینڈل سے پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دھونی کے مشورے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ دھونی نے ان سے کہا کہ وہ اپنا نیچرول کھیل کھیلیں۔ انہوں نے مجھ سے دباؤ محسوس نہ کرنے اور صورتحال کے مطابق کھیلنے کو کہا ہے۔ انھوں نے مجھے پہلے میچ میں ایک بہت بڑے ہجوم کے سامنے اپنے اعصاب پر کنٹرول رکھنے کو کہا۔ اپنے جرسی نمبر کے بارے میں، رضوی نے کہا کہ بھیا (دھونی) اصل میں سات نمبر کی جرسی پہنتے ہیں اس لیے میں نے جرسی نمبر ون کو ہی لینا پسند کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اترپردیش کے اَنکیپڈ کھلاڑی سمیر رضوی 8.40 کروڑ روپئے میں فروخت

والد کرکٹ کھیلنے پر مارتے تھے لیکن اب سمیر رضوی آئی پی ایل میں اپنی بلے بازی کا جلوہ دکھائیں گے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.