ETV Bharat / sports

لکھنو نے چنئی کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی - ipl 2024 - IPL 2024

Lucknow Defeat Chennai کوئنٹن ڈی کاک (54) اور کپتان کے ایل راہل (82) کے درمیان 134 رنز کی سنچری شراکت کی مدد سے لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) نے ٹاٹا انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 34 ویں میچ میں دفاعی چیمپئن چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کوآٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

لکھنو نے چنئی کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی
لکھنو نے چنئی کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 20, 2024, 10:38 AM IST

لکھنو: ایکانا اسٹیڈیم میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چنئی نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے جس کے جواب میں لکھنؤ نے جیت کا ہدف 19 اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ یہ ایکانا اسٹیڈیم کی تاریخ میں سب سے بڑا رنز کا تعاقب تھا۔ڈی کوک اور راہل کی جوڑی نے آج 2022 کے آئی پی ایل سیزن کی یاد تازہ کر دی جب دونوں نے اپنے دم پر 210 رنز کی شراکت بنا کر کے کے آر کے خلاف یادگار جیت درج کی تھی۔

کے ایل راہل کی آج کی اننگ سیزن کی اب تک کی سب سے بہترین اننگ تھی، اس سے قبل انہوں نے راجستھان رائلز کے خلاف 58 رنز بنائے تھے۔ اپنی نصف سنچری اننگ میں انہوں نے 53 گیندیں کھیل کر نو چوکے اور تین چھکے لگائے۔ راہل سی ایس کے کے کامیاب گیند باز پتھیرانا کا شکار بنے جب پوائنٹ پر کھڑے جڈیجہ نے ایک ہاتھ سے ان کا کیچ لپک لیا۔ اس سے قبل دوسرے اینڈ پر ڈی کاک اننگ کے 15ویں اوور کی آخری گیند پر مسفیض الرحمان کا شکار بنے۔ سیزن کی اپنی تیسری نصف سنچری اننگز میں انہوں نے 43 گیندوں میں پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

دونوں اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد نکولس پوران (23) اور مارکس اسٹونیس (8) نے بغیر کسی نقصان کے فتح کی رسم مکمل کی۔ پوران نے نو بال میں فری ہٹ پر چوکا لگا کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔ایکنا اسٹیڈیم میں آج 50 ہزار تماشائیوں کا دل اپنے پسندیدہ اسٹار سی ایس کے کے مہندر سنگھ دھونی کے ساتھ تھا لیکن ان کے ذہن میں لکھنؤ کی جیت کی خواہش تھی اور تماشائیوں کی دونوں خواہشات اس وقت پوری ہوئیں جب انہوں نے دھونی کی پیسہ وصول اننگ دیکھ کر اپنے ارمانوں کو پورا کیا-

دوسری جانب ایل ایس جی کے کپتان کے ایل راہل نے اپنے ہوم کراؤڈ کی جیت کی خواہش بھی پوری کردی۔ ساتویں بلے باز کے طور پر پچ پر آنے والے دھونی نے اپنے خاص انداز میں نو گیندوں کی اپنی ناقابل شکست اننگز میں تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے اٹھائیس رنز بنائے جس کی وجہ سے چنئی میزبان ٹیم کے خلاف ایک مشکل ہدف دینے میں کامیاب رہی۔ تاہم ان کی اس اننگ پرراہل اور ڈی کاک نے پانی پھیر دیا۔

دوسرے سرے پر دھونی کے ساتھ آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ کی دلیرانہ ناقابل شکست اننگ نے نہ صرف چنئی کو مشکلات سے نکالا بلکہ میدان میں بیٹھے ایل ایس جی کے حامیوں کی بھی خوب واہ واہی لوٹی۔ آئی پی ایل کے رواں سیزن میں جڈیجہ کی یہ پہلی نصف سنچری اننگ تھی جس میں انہوں نے 76 منٹ تک کریز پر رک کر 40 گیندوں میں پانچ چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے ناقابل شکست 57 رنز بنائے۔

اس سے قبل ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے آئی چنئی کی شروعات اچھی نہیں رہی جب اننگ کے دوسرے اوور میں راچن رویندرا (0) محسن خان کا شکار بنے۔ کپتان رتوراج گائیکواڈ (17) بھی یش ٹھاکر کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ ہو گئے۔ تاہم اوپنر اجنکیا رہانے (36) کا بلے ایکانا کی پچ پر چل نکلا۔ انہوں نے 24 گیندوں کی اپنی مختصر اننگ میں پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

چنئی کے دھماکہ خیز بلے باز شیوم دوبے (3) اور امپیکٹ کھلاڑی سمیر رضوی (1) نے بھی جلد ہی اپنی وکٹیں گنوائیں اور ٹیم کا اسکور پانچ وکٹوں پر 90 رنز ہوگیا۔ ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکالنے کی ذمہ داری اب آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ پر تھی جنہوں نے اسے بخوبی نبھایا۔ انہوں نے پہلے معین علی (30) کے ساتھ 51 رنز کی قیمتی شراکت داری کی۔

یہ بھی پڑھیں:میں نے آشوتوش شرما کی شاندار بلے بازی کا لطف اٹھایا: سوریہ کمار - IPL 2024

بعد میں ہندوستانی شائقین کی جان مہندر سنگھ دھونی کے ساتھ تیز رفتاری سے رنز بناتے ہوئے ایل ایس جی کے لیے ایک چیلنجنگ ہدف کھڑا کرنے میں ٹیم کی مدد کی۔ایل ایس جی کی جانب سے کرونال پانڈیا (16 رن پر دو وکٹ) سب سے کامیاب بولر بنے جب کہ مارکس اسٹونیس، یش ٹھاکر، محسن خان، روی بشنوئی کو ایک ایک وکٹ ملا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.