کولکاتا:انڈین پریمئیر لیگ 2024 کے نئے ایڈیشن کے آغاز میں 48 گھنٹوں سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔آئی پی ایل کی تمام فرنچائزی ٹیموں کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔ کولکاتا نائٹ رائڈرس نئے سیزن میں نئے منٹر گوتم گمبھیر کی نگرانی میں خطاب کی دعویداری پیش کرنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔
کولکاتا نائٹ رائڈرس گزشتہ دس برسوں کی ٹرافی خشک سالی کو ختم کرنے کے ارادے سے ایڈن گارڈن میں منٹر گوتم گمبھیر کی نگرانی میں تیاریوں میں مصروف ہے ۔کولکاتانائٹ رائڈرس کے منٹر گوتم گمبھیر نے ایک تقریب کے دوران کہاکہ انہوں نے کے کے آر سے ہی آئی پی ایل میں کھیلنا شروع کیا۔دیکھتے ہی دیکھتے مجھے کولکاتا نائٹ رائڈرس ٹیم کا کپتان بنا دیا گیا۔
گوتم گمبھیر نے کہاکہ کسی بھی نئے کھلاڑی کے لئے کپتانی کرنا آسان کام نہیں ہوتا ہے۔مجھے جب کپتان بنایا گیا تو میرے پاس کوئی تجربہ نہیں تھا لیکن گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ مجھے بہت کچھ سکھنے کو ملا۔یوں کہنا بہتر ہوگا کہ کولکاتا نائٹ رائڈرس نے ہی مجھے ایک اچھا لیڈر بنایا۔میں نے کپتانی کی ذمہ داری سے خوب لطف اندوز ہوا۔
-
All about the 𝐊𝐧𝐢𝐠𝐡𝐭 kind of hustle! 🔥 pic.twitter.com/9aJNIpJUtN
— KolkataKnightRiders (@KKRiders) March 20, 2024
یہ بھی پڑھیں:آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ پلیئر آف دی میچ ایوارڈ جیتنے والے کھلاڑی کون ہیں؟
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق سلامی بلے باز گوتم گمبھیر نے کہاکہ کے کے آر ٹیم تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔امید کرتے ہیں کہ اس مرتبہ آئی پی ایل میں کے کے آر کی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔اس کے لئے تمام کھلاڑیوں کو جی جان سے محنت کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ہمارے پاس کچھ بہتر کرنے کا سنرا موقع ہے۔