ETV Bharat / sports

دہلی کیپٹلس کی 19 رنوں سے جیت - IPL 2024

IPL 2024 ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں آئی پی ایل میں کھیلے گئے ایک اہم میچ میں دہلی کیپٹلس نے لکھنو سپر جائنٹس کو 19 رنوں سے شکست دے دی۔اس جیت کے ساتھ دہلی کیپٹلس 14 میچوں میں 14 پوائنٹ کے ساتھ پانچیویں پوزیشن پر پہنچ چکی ہے۔

دہلی کیپٹلس کی 19 رنوں سے جیت
دہلی کیپٹلس کی 19 رنوں سے جیت (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 15, 2024, 11:17 AM IST

دہلی: دہلی کیپٹلس نے اپنے آخری گھریلو کھیل میں لکھنؤ سپر جائنٹس کو 19 رنز سے شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ دہلی کیپٹلس کے 14 پوائنٹس ہو گئے ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں نمبر پر آ گئی ہے۔ پلے آف کی دوڑ میں رہنے کے لیے لکھنؤ سپر جائنٹس کو اب ممبئی انڈینز کے خلاف آخری میچ کسی بھی قیمت پر جیتنا ہوگا، تب ہی اس کے 14 پوائنٹس ہوں گے۔

دہلی کے208 رنوں کے جواب میں لکھنو سپر جائنٹس مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 189 رن بنا سکی ۔لکھنو کی جانب سے نیکولس پوران27 گیندوں پر سات چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 61 رن بناکرمیکش کمار کی گیند پر پورل کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے۔ارشد خان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے33 گیندوں پر تین چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 58 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

اس کے علاوہ لکھنو کے کپتان کے ایل راہل سمیت دیگر بلے باز خاطر خواہ اننگ کھیلنے میں ناکام رہے ۔دہلی کی جانب سے ایشانت شرما تین وکٹ لے کر سب سے کامیاب گیند باز رہے ۔اس کے علاوہ خلیل احمد،اکثر پیٹل،میکش کمار،کلدیپ یادو اور ٹرسٹن اسٹاب کو ایک ایک وکٹ ملا۔

اس سے قبل دہلی کیپٹلس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورز میں 208 رنز بنائے۔ جس کے جواب میں لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 189 رنز بنا سکی اور 19 رنز سے میچ ہار گئی۔

یہ بھی پڑھیں:کے کے آر کو دھچکا، فل سالٹ اپنے ملک لوٹ گئے - ipl 2024

دہلی کیپٹلس کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز بنائے۔ دہلی کی جانب سے اننگز کا آغاز کرنے آئے ابھیشیک پورل نے شاندار نصف سنچری کھیلی۔ انہوں نے 33 گیندوں میں 5 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 58 رنز بنائے۔

اس کے علاوہ ٹرسٹن اسٹبس نے بھی نصف سنچری بنائی۔ انہوں نے 25 گیندوں پر 3 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 57 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ شائی ہوپ نے 38، رشبھ پنت نے 33 اور اکشر پٹیل نے 14 رنز بنائے۔ جبکہ لکھنؤ کی جانب سے فاسٹ بالر نوین الحق نے 2 وکٹ حاصل کئے۔ ارشد خان اور روی وشنوئی کو بھی ایک ایک کامیابی ملی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.