ETV Bharat / sports

رام نومی کی وجہ سے آئی پی ایل کے دو میچوں کی تاریخوں میں تبدیلی - IPL Matches Rescheduled - IPL MATCHES RESCHEDULED

رام نومی تہوار کی وجہ سے بی سی سی آئی نے کولکتہ بمقابلہ راجستھان میچ کی تاریخ میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ اب یہ میچ 17 اپرہل کے بجائے 16 اپریل کو کھیلا جائے گا اور 16 اپریل کو کھیلا جانے والا میچ 17 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

IPL 2024: BCCI reschedules KKR vs RR and GT vs DC matches
آئی پی ایل کے دو میچوں کی تاریخ میں تبدیلی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 2, 2024, 6:22 PM IST

Updated : Apr 2, 2024, 9:34 PM IST

حیدرآباد: بی سی سی آئی نے ایک پریس ریلیز جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ آئی پی ایل 2024 کے سترہویں سیزن میں راجستھان بمقابلہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان 17 اپریل کو کھیلے جانے والا میچ اب 16 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

آئی پی ایل نے ایک سرکاری بیان میں کہا کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور راجستھان رائلز کے درمیان میچ، جو پہلے 17 اپریل 2024 کو ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں کھیلا جانا تھا، اب ایک دن پہلے 16 اپریل 2024 کو کھیلا جائے گا۔ اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گجرات ٹائٹنز اور دہلی کیپٹلس کے درمیان جو میچ 16 اپریل 2024 کو کھیلا جانا تھا، اب وہ 17 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

چونکہ 17 اپریل کو رام نومی کا دن ہے اور کولکتہ پولیس رام نومی کے دن سکیورٹی فراہم کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ ملک میں رام نومی کا تہوار خوشی و مسرت کے ساتھ منایا جاتا ہے، اس لیے پولس کی پوری توجہ اس پر مرکوز رہے گی۔

کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال (سی اے بی) کی جانب سے بی سی سی آئی کو خط لکھ کر رام نومی کی وجہ سے کولکتہ میں 17 تاریخ کے میچ کو دوبارہ شیڈول کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

آئی پی ایل کا 17 واں سیزن اس وقت ملک کے مختلف مقامات پر کھیلا جا رہا ہے۔ راجستھان رائلز تین جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے جبکہ ممبئی انڈینز جو پانچ بار لیگ جیت چکی ہے سب سے نیچے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کے کے آر اور راجستھان کے درمیان 17 اپریل کو ہونے والے میچ کی تاریخ میں تبدیلی کا امکان

Last Updated : Apr 2, 2024, 9:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.