ETV Bharat / sports

انجری کے باعث میتھیو شارٹ آخری ون ڈے ٹیم سے باہر

author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 5, 2024, 7:52 PM IST

Matthew Short Ruled Out Of The Third ODI بلے باز میتھوز شارٹ ویسدٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں آسٹریلیائی ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کی میک ڈرموٹ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

انجری کے باعث میتھیو شارٹ آخری ون ڈے ٹیم سے باہر
انجری کے باعث میتھیو شارٹ آخری ون ڈے ٹیم سے باہر

سڈنی:ویسٹ انڈیز کے خلاف سڈنی میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے مقابلے میں زخمی ہونے والے آسٹریلیائی بلے باز میتھیو شارٹ سیریز کے آخری میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ٹیم میں ان کی جگہ میک ڈرماٹ کو بلایا گیا ہے۔

شارٹ اتوار کو بیٹنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے جس کے بعد وہ فیلڈنگ کے لیے میدان میں نہیں آئے۔ ہفتہ کو تسمانیہ کے خلاف شیفیلڈ شیلڈ میچ میں کوئنز لینڈ کے لیے ناٹ آؤٹ 146 رن کی شاندار اننگز کھیلنے والے میک ڈرموٹ پیر کو کینبرا میں آسٹریلیائی ٹیم سے جڑیں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے کہاکہ میتھوز شارٹ کی چوٹ سنگین نہیں ہے ۔لیکن احتیاطا انہیں ٹیم سے باہر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تا کہ وہ جلد سے جلد چوٹ سے ابھر سکے۔ مکمل طور پر فٹ ہونے کے بعد انہیں دوبارہ آسٹریلیائی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 83 رنز سے دیا شکست

آسٹریلیا منگل کو ویسٹ انڈیز کے ساتھ ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کھیلے گا۔ تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی غیر مفتوح برتری کے ساتھ آسٹریلیا تیسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دینے کی کوشش کرے گا۔آسٹریلیائی ٹیم نے دونوں ون ڈے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو شکست دی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.