ETV Bharat / sports

ہندوستان کے اسٹار فٹبالر سنیل چھتری کا ریٹائرمنٹ کا اعلان - Sunil Chhetri Retirement - SUNIL CHHETRI RETIREMENT

Sunil Chhetri Announces Retirement ہندوستان کی قومی فٹبال ٹیم کے کپتان سنیل چھتری نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کویت کے خلاف ان کا آخری انٹرنیشنل میچ ہوگا۔

ہندوستان کے اسٹار فٹبالر سنیل چھتری نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
ہندوستان کے اسٹار فٹبالر سنیل چھتری نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ((IANS PHOTOS))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 16, 2024, 12:16 PM IST

نئی دہلی: ہندوستانی فٹبال ٹیم کے کپتان سنیل چھتری نے اپنے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فیفا ورلڈ کپ میں کویت کے خلاف میچ ان کا آخری میچ ہوگا۔ انہوں نے اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان سوشل میڈیا پر ایک طویل ویڈیو کے ذریعے کیا جس میں انہوں نے کئی اہم باتیں بھی کہیں۔

ہندوستان کے کامیاب ترین فٹبالر کھلاڑیوں میں سے ایک سنیل چھتری نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر کے دوسرے راؤنڈ میں کویت کے خلاف میچ ان کے کیرئیر کا میچ ہوگا۔ ہندوستان اور کویت کا میچ 6 جون کو کولکاتا کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے وقت سنیل چھتری سوشل میڈیا پر آئے اور کہا کہ جب میں نے فیصلہ کیا کہ یہ میرا آخری میچ ہوگا تو میں نے اپنے گھر والوں کو اس کے بارے میں بتایا۔ گھر والوں نے میرے فیصلے کی حمایت کی۔

انہوں نے کہاکہ اس کے بعد میں نے اپنی بیوی سے کہا کہ تم ہمیشہ مجھے پریشان کرتی تھی کہ تمہارے پاس میچز بہت ہیں اور بہت دباؤ ہے۔آپ کے پاس وقت نہیں ہے۔ اب میں آپ کو بتا رہا ہوں کہ میں اس میچ کے بعد اپنے ملک کے لیے نہیں کھیلوں گا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب نے راجستھان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی - IPL 2024

غور طلب ہے کہ 2005 میں ڈیبیو کرنے والے سنیل چھتری نے ملک کے لیے 94 گول کیے اور ہندوستان کے لیے 150 میچ کھیلے۔ وہ ہندوستان کے آل ٹائم ٹاپ اسکورر اور سب سے زیادہ میچ کھیلنے والے کھلاڑی ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.