ETV Bharat / sports

ہندوستانی خواتین ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 10 وکٹوں سے شکست دی - INDIAN WOMEN TEAM WON BY 10 WICKETS

ہرمن پریت کور کی قیادت میں ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ اس جیت میں ہندوستانی اسپنر اسنیہا رانا نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

ہندوستانی خواتین ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 10 وکٹوں سے شکدت دی
ہندوستانی خواتین ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 10 وکٹوں سے شکدت دی ((Photo IANS))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 1, 2024, 8:04 PM IST

چنئی: ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے واحد ٹیسٹ میچ میں ٹیم انڈیا نے ہرمن پریت کور کی کپتانی میں 10 وکٹوں سے جیت حاصل کی۔ اس دلچسپ ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے چوتھے دن کے تیسرے سیشن میں فتح درج کی۔

جنوبی افریقہ نے ہندوستان کو جیت کے لیے 37 رنوں کا ہدف دیا تھا۔ شوبھا ستیش کے ناقابل شکست 13 رن اور شیفالی ورما کے ناقابل شکست 24 رنوں کی بدولت ہندوستان نے یہ ہدف 9.2 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ یہ وکٹوں کے لحاظ سے جنوبی افریقہ کے خلاف ہندوستان کی سب سے بڑی جیت ہے۔

اس میچ میں ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز 115.1 اوورز میں 603 رنز پر ڈکلیئر کر دی۔ جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں 84.3 اوورز میں 266 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

اس کے بعد افریقی ٹیم فالو آن کھیلتے ہوئے دوسری اننگز میں 154.4 اوورز میں 373 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی اور اس کے ساتھ ہی اسے ہندوستان پر 36 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے جیت کے لیے 37 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم نے بغیر کوئی وکٹ کھوئے 9.2 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا۔

ہندوستان کی جانب سے شیفالی ورما نے 23 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے 205 رنز کی اننگز کھیلی۔ وہیں اسمرتی مندھانا نے 27 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 149 رنز کی اننگز کھیلی۔

یہ بھی پڑھیں:روہت اور وراٹ کے ٹی 20 سے ریٹائرمنٹ پر محمد شامی حیران

اس کے بعد جمائمہ روڈریگز نے 55 رنز، ہرمن پریت کور نے 69 رنز اور ریچا گھوش نے 85 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے اسنیہا رانا نے اس میچ میں 10 وکٹیں حاصل کیں۔ رانا نے پہلی اننگز میں 8 جبکہ دوسری اننگز میں 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ہندوستان کی یہ جیت وکٹوں کے لحاظ سے سب سے بڑی فتح ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.