ETV Bharat / sports

پسٹل کوئین کا تمغہ کہاں ہے؟ منو بھاکر نے خود اپنے اولمپک میڈل باکس کی سیر کرا دی - Manu Bhaker Medal Box

author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 15, 2024, 3:21 PM IST

ایک ہی اولمپکس گیمز میں دو میڈل جیتنے والی منو بھاکر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرکے اپنے مداحوں کو تمغے کی سیر کرائی ہے۔

Indian Shooter Manu Bhaker
منو بھاکر (Getty Images)

حیدرآباد: پیرس اولمپکس میں دو میڈل جیت کر تاریخ رقم کرنے والی شوٹر منو بھاکر نے حال ہی میں ایک انسٹاگرام ریل شیئر کی ہے۔ جس میں وہ اپنے کانسے کے تمغے کی نمائش کرتی ہے اور اپنے مداحوں کو اولمپک میڈل باکس کو بھی قریب سے دیکھاتی ہیں۔ اس ریل کے بیک گراونڈ میں ایک گانا بھی چل رہا ہے، جس کے بول ہیں "تیرے کو دیکھ کے جی۔ نہیں لگا۔

اس کے علاوہ منو بھاکر نے ویڈیو کے عنوان میں لکھا: "آپ کے تمام عنایات اور تعاون کے لیے شکرگزار ہوں، یہاں اس میڈل باکس کی ایک جھلک ہے جس میں میرا اولمپک خواب ہے۔"

منو بھاکر کی اس پوسٹ نے توقع سے زیادہ توجہ حاصل کی اور تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، سوشل میڈیا صارفین میں سے بہت سے لوگوں نے تعریف کی اور مستقبل میں مزید ترقی کے لیے دعا دی۔ جبکہ کچھ صارفین نے اس دکھاوا قرار دیا اور لکھا کہ "ہمارے نیرج بھیا نے اپنا طلائی تمغہ اتنی بار نہیں دکھایا جتنا آپ نے ہمیں اپنا کانسی دکھایا ہے،"

واضح رہے کہ منو بھاکر پیرس اولمپکس 2024 میں دو میڈل جیتنے والی پہلی بھارتی شوٹر ہیں، انھوں نے شوٹنگ ایونٹ میں خواتین کے 10 میٹر پسٹل کے انفرادی مقابلے اور 10 میٹر مکسڈ پسٹل مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ بھارت پیرس اولمپکس میں 5 کانسے اور ایک چاندی سمیت کل 6 تمغے جیتنے میں ہی کامیاب رہا۔

یہ بھی پڑھیں

اولمپک میڈلسٹ منو بھاکر کے پسندیدہ کرکٹرز کون ہیں؟

جو لوگ دنیا گھومنا چاہتے ہیں وہ کھیلوں کا انتخاب کریں: منو بھاکر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.