ETV Bharat / sports

کوارٹر فائنل میں خاتون پہلوان ریتیکا ہڈا کو شکست کا سامنا - Paris Olympics 2024

author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 10, 2024, 6:17 PM IST

خواتین کی فری اسٹائل 76 کلوگرام ریسلنگ کے کوارٹر فائنل مقابلے میں ہندوستان کی نوجوان ریسلر ریتیکا ہڈا کو شکست کا سامناکرنا پڑا۔ اس شکست کے ساتھ ہی پیرس اولمپکس میں ہندوستان کی مہم کا تقریباً خاتمہ ہو گیا۔

کوارٹر فائنل میں خاتون پہلوان ریتیکا ہڈا کو شکست کا سامنا
کوارٹر فائنل میں خاتون پہلوان ریتیکا ہڈا کو شکست کا سامنا ((AP Photo))

پیرس (فرانس) : خواتین کی فری اسٹائل 76 کلوگرام ریسلنگ کے کوارٹر فائنل میچ میں ہندوستان کی ریتیکا ہڈا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اس شکست کے ساتھ ہی یہ تقریباً طے ہے کہ پیرس اولمپکس میں طلائی تمغے کے بغیر ہی ہندوستان کی مہم کاخاتمہ ہوگا۔

21 سالہ ریتیکا ہڈا کو کوارٹر فائنل میں کرغزستان کی ٹاپ سیڈ اپاری میڈیٹ کائیجی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دونوں کے درمیان مقابلہ 6 منٹ کے بعد 1-1 کی برابری پر ختم ہوا۔ لیکن میچ کا آخری پوائنٹ کرغزستان کے اپاری میڈیٹ کائیزی نے حاصل کیا۔ اسی وجہ سے انہیں اس مقابلے کا فاتح قرار دیا گیا۔

کوارٹر فائنل میچ میں ریتیکا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور کرغزستان سے تعلق رکھنے والی عالمی چیمپئن ریسلر کو زیادہ موقع نہیں دیا۔ ریتیکا نے پورے مقابلے میں اپنی طاقت صلاحیت کا لوہا منوایا لیکن بدقسمتی سے انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:امن سہراوت کو ریسلنگ میں برانز میڈل، اولمپکس میں تمغہ جیتنے والے سب سے کم عمر ہندوستانی کھلاڑی ہونے کا اعزاز

76 کلوگرام ریسلنگ میں ریتیکا اب بھی ریپیچیج(repechage event) کے ذریعہ کانسی کے تمغے کی دوڑ میں ہیں۔ غور طلب ہے کہ اگر کائیزی اس ایونٹ کے فائنل میں پہنچ جاتے ہیں تو ریتیکا برانز میڈل میچ کھیلیں گی۔اس مقابلے سے قبل یہ امید کی جا سکتی ہے کہ ہندوستان کو کانسے کا تغمہ مل سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.