ہرارے (زمبابوے):ہرارے اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے چوتھے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں ہندوستان زمبابوے کو 28 گیندیں باقی رہتے 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریر اپنے نام کرلی۔
ہندوستان نے زمبابوے کے 152 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں ہندوستان کے سلامی بلے باز کپتان شبھمن گل اور یشسوی جیسوال نے جارحانہ انداز میں اننگ کی شروعات کی۔
A sparkling 🔟-wicket win in 4th T20I ✅
— BCCI (@BCCI) July 13, 2024
An unbeaten opening partnership between Captain Shubman Gill (58*) & Yashasvi Jaiswal (93*) seals the series for #TeamIndia with one match to go!
Scorecard ▶️ https://t.co/AaZlvFY7x7#ZIMvIND | @ShubmanGill | @ybj_19 pic.twitter.com/xJrBXlXLwM
یشسوی جیسوال نے53 گیندوں پر 13 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 93 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی۔دوسری طرف کپتان شبھمن گل 39 گیندوں پر چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 58 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ہندوستان نے بغیر کسی نقصان کے 15.2 اوورز میں مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔
۔شبھمن اور یشسوی نے جارحانہ رخ اختیار کرکے زمبابوے کے گیندبازوں کو سیٹل ہونے کا موقع نہیں دے رہے ہیں۔ہندوستان کرکٹ ٹیم نے اس جیت کے ساتھ پانچ میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز 1۔3 سے اپنے نام کرلی۔
For his opening brilliance of 9⃣3⃣* off just 5⃣3⃣ deliveries, @ybj_19 is named the Player of the Match 👏👏
— BCCI (@BCCI) July 13, 2024
Scorecard ▶️ https://t.co/AaZlvFY7x7#TeamIndia | #ZIMvIND pic.twitter.com/yqiiMsFAgF
اس سے قبل زمبابوے کے سلامی بلے بازوں ویسلی مدویر25 اور تادھوانسے مارونرانی 32 نے پہلے وکٹ کے لئے 63 رنوں کی عمدہ شراکت داری کی۔کپتان سکندر رضا نے دو چکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 46 رنوں کی جارحانہ اننگ کھیلی۔زمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان 152 رن بنائے۔
یہ بھی پڑھیں:ورلڈ چمپئن آف لیجنڈز کے فائنل میں ہنوستان اور پاکستان مدمقابل
ہندوستان کی جانب سے خلیل احمد دو وکٹ لے کر سب سے کامیاب گیندباز ثابت ہوئے۔اس کے علاوہ تشار دیش پانڈے،واشنگٹن سندر اور ابھیشیک شرما کو ایک ایک وکٹ ملا۔