ETV Bharat / sports

ہندوستان نے ویمنز ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی - Womens Asia Cup 2024 - WOMENS ASIA CUP 2024

ہندوستان نے اپنے آخری گروپ میچ میں نیپال کو 82 رنوں سے شکست دے کر خواتین ایشیا کپ 2024 کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست ہندوستانی ٹیم کی یہ مسلسل تیسری فتح ہے۔

ہندوستان نے ویمنز ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
ہندوستان نے ویمنز ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ((ANI Photo))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 24, 2024, 1:33 PM IST

دمبولا: رنگیری دمبولا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم اور نیپال کے درمیان ایک اہم میچ کھیلا گیا۔ ہندوستان نے نیپال کو 82 رنوں سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے ویمنز ایشیا کپ 2024 کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ ہندوستان اس ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے اور اپنے تینوں میچ جیتے۔

نیپال کے خلاف میچ میں باقاعدہ کپتان ہرمن پریت کور کو آرام دیا گیا تھا۔ ایسے میں آج ٹیم کی کمان اسمرتی مندھانا کے ہاتھ میں تھی۔ مندھانا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ اوپنرز شیفالی ورما (81) اور دیالن ہیملتا (47) کی پہلی وکٹ کے لیے کی گئی 122 رنز کی شراکت کی بدولت بھارت نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔

ہندوستان کی جانب سے دیے گئے 179 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں نیپال کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 96 رنز ہی بنا سکی۔ 82 رنز کے بڑے مارجن سے میچ ہار گئی۔ نیپال کی جانب سے اوپنر بلے باز سیتا رانا ماگر (18) ٹاپ اسکورر رہیں۔ جبکہ ہندوستان کی جانب سے اسٹار اسپنر دیپتی شرما نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اروندھتی ریڈی اور رادھا یادو کو بھی 2-2 کامیابی ملی۔

اوپنر بلے باز شیفالی ورما نیپال کے خلاف ٹیم انڈیا کی شاندار جیت کی ہیرو تھیں۔ انہوں نے نیپال کے گیند بازوں کو سخت کلاس دیتے ہوئے 48 گیندوں پر 12 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ شیفالی کو اس طوفانی اننگز کے لیے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے یواے ای کو دس وکٹوں سے شکست دی

ہندوستان گروپ مرحلے کے تینوں میچ جیت کر گروپ اے میں ٹاپ پر ہے۔ ہندستان کا مقابلہ اس ٹیم سے ہوگا جو سیمی فائنل-1 میں پوائنٹس ٹیبل میں گروپ بی کی رنر اپ (یعنی دوسری) رہی۔ یہ میچ دمبولا کے اسی اسٹیڈیم میں ہندوستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے سے کھیلا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.