ETV Bharat / sports

ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا - Ind vs Zim 1st T20I

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 6, 2024, 4:28 PM IST

ہرارے اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جارہے پہلے ٹی20 انٹرنیشنل میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر میزبان زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی

ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا
ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا (etv bharat)

ہرارے: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان شبھمن گل نے ٹاس جیتنے کے بعد کہاکہ یہ ایک اچھی پچ ہے۔ دوسری اننگ میں بلے بازوں کو کافی مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج کے میچ میں ابھیشک شرما، ریان پراگ اور دھربھ جوریل ہندوستان کے لئے ٹی 20 انٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز کریں گے۔

دوسری طرف میزبان ٹیم زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے کہاکہ پچ اچھی ہے ۔اس پر پہلے بیٹنگ یا گیندباز کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ ہمیں ہوم گراونڈ میں کھیلنے کا فائدہ مل سکتا ہے۔

سکندر رضا نے کہاکہ سین ویلم ایک تجربہ کار کھلاڑی تھے۔ان کے ریٹائرمنٹ کے بعد متبادل کی تلاش جاری ہے۔اس کے علاوہ بھی ٹیم میں کئی سنئیر کھلاڑی موجود ہیں جو ٹیم کی جیت میں اہم رول ادا کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد میں محمد سراج کا والہانہ استقبال، جلوس فتح کا اہتمام

ہندوستان اور زمبابوے کے درمیان اب تک 6 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جا چکے ہیں، ان میچوں میں ہندوستانی ٹیم کو برتری حاصل رہی ہے۔ زمبابوے نے ہندوستان کے خلاف 6 میچوں میں سے 2 میں کامیابی حاصل کی ۔ہندوستانی ٹیم نے 4 میچ جیتی ہے۔ ایسی صورتحال میں ہندوستان کے لیے میزبان زمبابوے کو ہوم گراونڈ میں شکست دینا مشکل چیلنج ہو سکتا ہے۔

ہندوستان: شبھمن گل (کپتان)، رتوراج گائیکواڑ، ابھیشیک شرما، رنکو سنگھ، دھرو جریل، ریان پراگ، روی بشنوئی، اویش خان، خلیل احمد، مکیش کمار، سائی سدرشن

زمبابوے: سکندر رضا (کپتان)، بی مزاربانی، برینڈن ماوتا، برائن بینیٹ، ایم شومبا، جوناتھن کیمبل، ٹینڈائی چتارا، لیوک جونگوے، انوسنٹ کائیا، کلائیو مڈاندے، ویزلی مادھیویر، برینڈن ماوتا، ڈیون مائرز،

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.