نیوریارک:آئی سی سی منز ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کا آخری وارم اپ میچ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ہندوستان کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔روہت شرما نے کہاکہ پہلے بیٹنگ کرنے کی کوئی خاص وجہ نہیں ہے۔ ہم حالات سے واقف ہونے کے لئے پہلے بیٹنگ کر رہے ہیں۔ہندوستان کی شروعات مایوس کن رہی ۔سنجو سمسن ایک رن بنا کر شریف کی گیند پر ایل بی ڈبلو ہوگئے۔
روہت شرما نے کہاکہ بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچ میں اسٹار بلےباز وراٹ کوہلی نہیں کھیل رہے ہیں۔دیگر تمام کھلاڑی اس میچ کا حصہ ہوں گے۔تمام کھلاڑیوں کے پاس وارم اپ میچ کے ذریعہ حالات سے واقف ہونے کا بہتر موقع ہر ہے۔
دوسری طرف بنگلہ دیش کے کپتان نجمل حسن سنتو نے کہاکہ وارم اپ میچ کے لئے مستفیض الرحمان اور تسکین احمد کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔اس پچ پر ہم پہلے بالنگ کرنا چاہتے تھے اور اتفاق سے ہمیں پہلے گیندبازی کرنے کا موقع ملا ۔
یہ بھی پڑھیں:شریک میزبان امریکہ کی تاریخی جیت پرنظر،کینیڈا بھی چیلنج کا سامنا کرنے کے لئے تیار
اس میچ میں سب کی نظریں روہت شرما، وراٹ کوہلی، جسپریت بمراہ اور ہاردک پانڈیا پر ہوں گی۔ یہ وارم اپ میچ ہندوستانی وقت کے مطابق شام 7.30 بجے کھیلا جائے گا۔ یہ میچ سٹار اسپورٹس پر نشر کیا جائے گا۔دوسری طرف امریکہ کے ہاتھوں ٹی20 سیریز ہارنے کے بعد بنگلہ دیش کے پاس وارم اپ میچ کے ذریعہ اپنی کمزوریوں اور خامیوں کو دور کرنے کا موقع ہے۔